میز کیوں حرکت کر تی ہے؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
روحوں سے رابطہ کی حقیقت
رو حوں کا پیغاماس رابطہ کے مشکوک نکات

میز کیوں حرکت کر تی ہے؟

اب اس کے بعد میز کے سلسلہ میں تجزیہ و تحلیل کر تے ہیں ۔
میز کی حرکت کے سلسلہ میں بہت سے لو گوں کا عقیدہ ہے کہ کسی بھی قدرت کے بغیر حرکت کر تی ہے جب کہ میز کی حرکت کے لئے ایسا لگتا ہے کہ یہ حرکت اس شخص کی فکری تمرکز اور خود بخود اس کے ہاتھوں کے اعصاب پر فکری قوت کے اثر کا نتیجہ ہے ۔
یعنی ایک یا چند اشخاص جو میز پر اپنا ہا تھ رکھتے ہیں،اپنے تمرکزاور خاص مطلب کی طرف تو جہ اورایک خاص جواب حاصل کر نے کے نتیجہ میں ان کی باطنی طاقت خود بخود ان کے ہاتھوں کے اعصاب پراثر اندازہو تی ہے اور اس طرح میز حرکت میں آتی ہے ، اسی وجہ سے لو گوں کا خیال ہے کہ میز خود بخود حرکت کر تی ہے لہٰذا میز کی حرکت غالباً شخص یا اشخاص کی طرزفکر، تمایلات کی نو عیت کے موافق ہو تی ہے نہ اس روح کے موافق کہ جس سے رابطہ کے وہ مدعی ہوتے ہیں ، اسی طرح کا غذ پر قلم کی حرکت اسی سبب کا نتیجہ ہے مثلاً جب کو ئی شخص شب معراج اپنے مر دوں کے لئے شکر اور پنیر خیرات کرتا ہے تو وہ تصور کر تا ہے کہ عربی فوجی کی روح بھی شکر اور پنیر مانگ رہی ہے ۔(اگر چہ اس طرح خیرات کرنا وہ بھی شکراور پنیر کی صورت میں ان کے درمیان رائج نہ ہو ).
ایسی نامعلوم تا ثیر کے نمونہ بہت ہیںجیسے کہ بہت بارایسا ہوا ہے کہ کبھی خط کے لکھتے وقت یاگفتگو کے دوران توجہ نہ ہو نے کی وجہ سے کسی مخصوص فر دکا نام لینے کے بجائے کسی اور کا نام زبان پر آجا تا ہے کہ جو ہماری نظروں میں محبوب ہے ا س لئے کہ یہ نامعلوم ضمیر اور غافل ہاتھوں کے اعصاب اور زبان پر اثر کر تی ہے اور اس طرف لے جاتی ہے کہ جو ہماری چاہت کے موافق ہے ۔
یہ حالت بچوں اور کمسن لو گوں میں زیاد ہ پیش آتی ہے ، اسی وجہ سے اکثر لو گ یہ رابطہ انہیں کمسن لوگوں کے ذریعہ انجام دیتے ہیں ۔
میں میز کے حامیوں سے یہی کہتا تھا کہ جب کو ئی روح آپ لو گوں سے رابطہ کرتی ہے تو کیا اس میں اتنی قدرت نہیں ہو تی کہ وہ اتنی ہلکی میز کو آپ لو گوں کے ہاتھ رکھے بغیر متحرک بنا دے؟
کیا رو ح اپنی اتنی عظیم قدرت کے باوجود ایسے معمولی عمل سے عاجز ہے ؟
آ پ لو گ اپنا ہا تھ اٹھالیں اور روح سے کہیں کہ وہ خود میز کو حرکت دے...لیکن ان لوگوں میں سے ہر ایک کا یہی عقیدہ ہے کہ جب تک میز پر ہا تھ نہیں رکھا جا تا اس وقت تک وہ میز حرکت نہیں کر سکتی، یہ بڑا عجیب مسئلہ ہے ۔
قابل تو جہ تو یہ نکتہ ہے کہ جو کچھ مرتاض اور (اسپر یتسم) کے اساتید کے بارے میں نقل کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ لوگ روحوں کے ذریعہ ہاتھوں کے رکھے بغیر ایسی میز کو متحرک بنانے کے علاوہ اس سے بھی عجیب اور حیرت انگیز امور انجام دے سکتے ہیں ۔
اسی طرح انشاء اللہ آئندہ بیان کریں گے کہ بہت بارایسا ہوا ہے کہ روح سے رابطہ کرنے والوں کو دست بستہ پنجرہ میں بند کر کے انہیں کسی بھی حرکت سے روک دیا گیا،اس کے باوجود وہ روحوں سے رابطہ کرنے میں کا میاب ہو گئے لیکن میز کے ذریعہ روح سے رابطہ کر نے والے تنہا میز کے ذریعہ یہ عمل انجام دے سکتے ہیں اور وہ بھی یہ رابطہ اس میز پر ہاتھ رکھے بغیر ممکن نہیں ہے اورخود میز کے دوپایوں کا بلند ہونا اس کو گھمانے سے کم نہیں ہے،خود میں نے آزمائش کی اور دیکھا کہ ہا تھوں کو زور دے کر میز کے دو پا یہ بلند کئے جاسکتے ہیں ۔
رو حوں کا پیغاماس رابطہ کے مشکوک نکات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma