سوره شعراء / آیه 10 - 15

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 15
حضرت موسیٰ کی رسالت کا آغازنباتات میں زوجیّت

۱۰۔ وَإِذْ نَادَی رَبُّکَ مُوسَی اٴَنْ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِینَ ۔
۱۱۔ قَوْمَ فِرْعَوْنَ اٴَلاَیَتَّقُونَ ۔
۱۲۔ قَالَ رَبِّ إِنِّی اٴَخَافُ اٴَنْ یُکَذِّبُونِی۔
۱۳۔ وَیَضِیقُ صَدْرِی وَلاَیَنْطَلِقُ لِسَانِی فَاٴَرْسِلْ إِلَی ھَارُونَ ۔
۱۴۔ وَلَھُمْ عَلَیَّ ذَنْبٌ فَاٴَخَافُ اٴَنْ یَقْتُلُونِی۔
۱۵۔ قَالَ کَلاَّ فَاذھَبَا بِآیَاتِنَا إِنَّا مَعَکُمْ مُسْتَمِعُون۔

ترجمہ

۱۰۔اس وقت کو یاد کر جب تیرے پر وردگار نے موسیٰ کو ندا دی کہ اس ظالم قوم کے پاس جا۔
۱۱۔قومِ فرعون( کے پاس) ،آیاوہ( خدا کے فرمان کی مخالفت سے ) پر ہیز نہیں کرتے ؟
۱۲۔( موسیٰ نے ) عرض کی پروردگار ا !مجھے اس بات کا خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے ۔
۱۳۔ اور میرا سینہ تنگ ہو جاتا ہے اور میری زبان کا فی حد تک گویا بھی نہیں (میری بھائی) ہارون کو بھی رسالت عطا فرما(تاکہ وہ میری امداد کرے )۔
۱۴۔اور ان لوگوں کی طرف سے (ان کے اپنے نئے نظر ئے کے مطابق )مجھ پر جرم کا الزام ہے ، مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے وہ قتل کر ڈالیں گے ( اور رسالت کا یہ فریضہ انجام نہ پا سکے گا)۔
۱۵۔(خدا نے )فرمایاکہ ایسا نہیں ہے ( وہ تمہارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکیں گے )تم دونوں ( ان کی ہدایت کے لئے )ہماری آیات لے کر جاوٴ،ہم تمہارے ساتھ ہیں اور (تمہاری باتوں کو ) سن رہے ہیں ۔
حضرت موسیٰ کی رسالت کا آغازنباتات میں زوجیّت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma