سوره سبأ / آیه 12 - 14

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 18
سلیمان کاجاوہ جلال اوران کی عبرت انگیز موت داؤد (ع) پرخدا کے عظیم انعامات

. 12وَ لِسُلَیْمانَ الرِّیحَ غُدُوُّہا شَہْرٌ وَ رَواحُہا شَہْرٌ وَ اٴَسَلْنا لَہُ عَیْنَ الْقِطْرِ وَ مِنَ الْجِنِّ مَنْ یَعْمَلُ بَیْنَ یَدَیْہِ بِإِذْنِ رَبِّہِ وَ مَنْ یَزِغْ مِنْہُمْ عَنْ اٴَمْرِنا نُذِقْہُ مِنْ عَذابِ السَّعیرِ ۔
. 13 یَعْمَلُونَ لَہُ ما یَشاء ُ مِنْ مَحاریبَ وَ تَماثیلَ وَ جِفانٍ کَالْجَوابِ وَ قُدُورٍ راسِیاتٍ اعْمَلُوا آلَ داوُدَ شُکْراً وَ قَلیلٌ مِنْ عِبادِیَ الشَّکُورُ ۔
۔ 14فَلَمَّا قَضَیْنا عَلَیْہِ الْمَوْتَ ما دَلَّہُمْ عَلی مَوْتِہِ إِلاَّ دَابَّةُ الْاٴَرْضِ تَاٴْکُلُ مِنْسَاٴَتَہُ فَلَمَّا خَرَّ تَبَیَّنَتِ الْجِنُّ اٴَنْ لَوْ کانُوا یَعْلَمُونَ الْغَیْبَ ما لَبِثُوا فِی الْعَذابِ الْمُہینِ ۔

ترجمہ

۱۲۔ اورہم نے سلیمان کے لیے ہَوَ ا کومسخر کردیاتھا وہ صبح کے وقت بھی ایک مہینہ کی راہ طے کیاکرتی اور شام کے وقت بھی ایک مہینے کی راہ طے کرتی تھی ، اور ہم نے ان کے لیے تانبے کاچشمہ جاری کردیاتھا ، اور خدا کے حکم سے جِنّوں کاایک گروہ ، ان کی خدمت میں کام سرانجام دیاکرتاتھا ،اوران میں سے جو کوئی ہمارے حکم سے رو گردانی کرتا تھا ، توہم اُسے جلا نے والی آگ کا مزہ چکھاتے تھے ۔
۱۳۔ جو کچھ سلیمان چاہتے تھے وہ ان کے لیے بناتے رہتے تھے ، عبادت کانے ، تصویریں ( یامور تیاں ) کھانے ک لیے بڑے بڑے حوض جیسے برتن اور ایک ہی جگہ جمی ہوئی دیگیں ( جو بڑی بڑی ہونے کی وجہ سے نقل وحمل کے قابل نہ تھیں ، اورہم نے ان سے کہا ) : ” اے آل داؤد ( ان نعمتوں کا ) شُکر بجالاؤ ، لیکن میرے بندوں میں سے بہت کم لوگ شکر کرنے والے ہیں ۔
۱۴۔ (سلیمان کی اس شان و شوکت اور جاہ و جلال کے باوجود ) جب ہم نے ان کے لیے موت کاحکم جاری کردیا ، توکسی نے بھی اس کے مرنے کی انہیں خبر نہ دی ، سوائےزمین پر چلنے والی ( دیمک ) کے کہ جو اُس کے عصاکو کھارہ تھی ، ( یہاں تک کہ وہ عصاٹوٹ گیا اور سلیمان کاجسم زمین پرآگرا ) جب وہ زمین پرگر ے تو اُس وقت جنّوں نے سمجھاکہ اگر وہ غیب جانتے ہو تے تو وہ اس ذلیل کرکرنے والے عذاب میں مبتلانہ رہتے ۔
سلیمان کاجاوہ جلال اوران کی عبرت انگیز موت داؤد (ع) پرخدا کے عظیم انعامات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma