۵۔ قرآن میں بخشش کے ذ رائع

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 20
سوره مؤمن/ آیه 4- 6۴۔ لا إِلہَ إِلاَّ ہُو کامفہوم اس آیت میں

کلام مجید میں بہت سے امور ایسے ہیں جومغفرت اور گناہوں کے معاف ہوجانے کے اسباب کی حیثیت سے بیان ہوئے ہیں . ان میں سے چندایک کی طرف ہم ذیل میںاشارہ کرتے ہیں ۔
۱۔ توبہ . چنانچہ ارشاد ہوتاہے :
یا اٴَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَی اللَّہِ تَوْبَةً نَصُوحاً عَسی رَبُّکُمْ اٴَنْ یُکَفِّرَ عَنْکُمْ سَیِّئاتِکُمْ
اے وہ لوگ جوایمان لاچکے ہو ! خداکی طرف پلٹ جاؤ اور خالص توبہ کرو امید ہے کہ خدا تمہارے گناہ معاف کردے ( تحریم . ۸)۔
۲۔ ایمان اورعمل صالح . چنانچہ فر ماتاہے :
وَ الَّذینَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ وَ آمَنُوا بِما نُزِّلَ عَلی مُحَمَّدٍ وَ ہُوَ الْحَقُّ مِنْ رَبِّہِمْ کَفَّرَ عَنْہُمْ سَیِّئاتِہِمْ
جولوگ ایمان لے آئے اور نیک اعمال بجالائے اور جوکچھ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پرنازل ہوا ہے اس پر بھی ایمان لے آئے اور وہ حق آیات ہیں اور ان کے پرو ردگارکی طرف سے ہیں ، توخدا وند عالم ان کے گناہوں کوبخش دے گا ( سورہ ٴ محمد.۲)۔
۳ تقویٰ . چنانچہ ارشاد فرماتاہے :
إِنْ تَتَّقُوا اللَّہَ یَجْعَلْ لَکُمْ فُرْقاناً وَ یُکَفِّرْ عَنْکُمْ سَیِّئاتِکُم
” اگرخدا کاتقویٰ اختیار کرو گے توخدا بھی تمہیں حق اورباطل کی پہچان عطا کرے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف کرد ے گا “( انفال . ۱۹)۔
۴۔ ہجر ت ، جہا د اور شہاد ت . جیساکہ فرماتاہے :
فَالَّذینَ ہاجَرُوا وَ اٴُخْرِجُوا مِنْ دِیارِہِمْ وَ اٴُوذُوا فی سَبیلی وَ قاتَلُوا وَ قُتِلُوا لَاٴُکَفِّرَنَّ عَنْہُمْ سَیِّئاتِہِمْ
جن لوگوں نے ہجرت کی اوراپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں انہیں دکھ پہنچا یاگی. اور جنگ کی اورمار ے گئے تو میں ایسے لوگوں کے گناہوں کویقینامعاف کردوں گا ( آل عمران . ۱۹۵)۔
۵۔ چھپا کرراہِ خدامیں خرچ کرنا . جیساکہ اس کا ارشاد ہے :
إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقاتِ فَنِعِمَّا ہِیَ وَ إِنْ تُخْفُوہا وَ تُؤْتُوہَا الْفُقَراء َ فَہُوَ خَیْرٌ لَکُمْ وَ یُکَفِّرُ عَنْکُمْ مِنْ سَیِّئاتِکُمْ
’ ’ اگرتم راہِ خدامیں اپنے صدقات کوآشکار ا طو ر پرخرچ کروتو اچھاہے اوراگر انہیں چھپا کرخرچ کرو اورفقیروںکو دو توتمہارے لیے بہتر ہے اور وہ تمارے گناہوں کومعاف کردے گا ( بقرہ . ۲۷۱) ۔
۶۔ قرض الحسنہ . چنانچہ فرماتاہے :
إِنْ تُقْرِضُوا اللَّہَ قَرْضاً حَسَناً یُضاعِفْہُ لَکُمْ وَ یَغْفِرْ
اگرتم خداکو قرض الحسنہ دوتووہ اسے تمہارے لیے دوگنا کردے گا اور تمہیں معاف کردے گا ( تغابن . ۱۷)۔
إِنْ تَجْتَنِبُوا کَبائِرَ ما تُنْہَوْنَ عَنْہُ نُکَفِّرْ عَنْکُمْ سَیِّئاتِکُمْ
۷۔ اگر تم گناہان کبیرہ سے بچوں کہ جن کہ پاس جانے سے تمہیں روکاگیاہے ، توہم تمہارے گناہان صغیرہ کومعاف کردیں گے (نساء . ۳۱)۔
تواس سے ہم پرمغفرتِ الہٰی کے درواز ے ہرطرف سے کھلے ہوئے ہیں . سات قرآنی آیات کی روسے مغفرت کے سات دروازے اوپر بیان ہوئے ہیں تاکہ ہم جس طرف سے چاہیں داخل ہو جائیں اور کیاہی بہتر ہو کہ ساتوں در وا زوں سے داخل ہوجائیں۔
سوره مؤمن/ آیه 4- 6۴۔ لا إِلہَ إِلاَّ ہُو کامفہوم اس آیت میں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma