فحش و تہمت کا مجموعہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
روحوں سے رابطہ کی حقیقت
علم اسپریتسم
سوال:جو جوابات مجلہ اطلاعات ہفتگی میں دیئے گئے ہیں، وہ کیسے ہیں؟
جواب:الحمد اللہ جو ١٣ مقالے، مجلہ مکتب اسلامکے لئے لکھے، وہ اب پو ری طرح کامل ہو چکے ہیں اور پڑھنے والوں کے اختیار میں دے دیا گیا ہے جو نہایت مؤثر واقع ہوئے اور بہت سے لو گوں کو شک و تردید سے خارج کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ شاید اس عقیدہ کو رواج دینے والے حواس باختہ ہو گئے ہیں اوراس حد تک ناراحت ہو ئے ہیں کہ زمین و آسمان اور ہمارے عظیم بزرگوں کی ہتک حرمت کردی اور اس طرح اپنی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ۔
جو جوابات دیئے ہیں وہ متعدد شماروں میں شائع ہوئے ہیں جو ناروا نسبتوں اور تہمتوں کا ایک مجموعہ ہے ان لو گوں نے ہمیں اور ایسے بزرگوں کے خلاف بد گو ئیوں پر مشتمل ہے کہ جن پر جہان انسانیت فخر کر تی ہے جن کی کتابیں صدیوں غرب کی یونیورسیٹیوں میں تدریس ہو تی رہی ہیں اور جن کا نام لینا باعث افتخار ہے اور لو گوں کے ذہنوں کوجا بجا داستانوں اور لطیفوں کے ذریعہ پھیر نے کی کو شش کی ہے تا کہ قارئین حضرات ان کی باتوں میں آجائیں ۔
اسی وجہ سے ابتدا ہی میں ہوشیار لوگوں نے فیصلہ کر دیا اور ان لو گوں کی شکست کا اپنے خطوط کے ذریعہ یا حاضر ہو کر اعلان کر دیا ،اس شاخ سے اس شاخ پر اچھلنا ، بزرگوں کی ہتک حرمت اور اصل مسئلہ کو ذکر کر نے کے بدلے بے سود باتوں کو چھیڑنا ان کی شکست کی آشکار علامتیں ہیں، یہاں تک کہ ہمارے چاہنے والوں نے مدمقابل شخص کے مغالطہ کو اپنے خطوط کے ساتھ لکھ کر ہمارے لئے روانہ کیا ہے ۔
ہم نہ تو کسی کی بد گو ئی کر تے ہیں اور نہ ہی جواب دینے سے بھاگتے ہیں اور نہ ہی مغالطہ کر تے ہیں ۔ اس لئے کہ نہ ایسی ہمیں کو ئی تعلیم ملی ہے اور نہ ہی قوی منطق سے بر خوردار ہو نے کی وجہ سے ایسا کچھ کر نے کی ضرورت ہے ،سیکڑوں بد گوئیوں اور متفرقہ باتوں، ہزاروں اوراق کو برباد نہیں کر سکتے ، اس لئے کہ علمی بحثوں کے لئے مکر و فریب کی ضرورت نہیں ہے اور ایسے اعمال حقیقت کے طلبگاروں کی شان کے خلاف ہیں اورخدا گواہ ہے کہ اگر مقالہ نگارنے بزرگوں کے حق میں ہتک حرمت نہ کی ہو تی تو یہ عبارت بھی لکھنے کی زحمت نہ کرتا۔
علم اسپریتسم
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma