سوره زخرف/ آیه 15- 19

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 21

۱۵۔وَ جَعَلُوا لَہُ مِنْ عِبادِہِ جُزْء اً إِنَّ الْإِنْسانَ لَکَفُورٌ مُبینٌ ۔
۱۶۔ اٴَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَناتٍ وَ اٴَصْفاکُمْ بِالْبَنینَ ۔
۱۷۔وَ إِذا بُشِّرَ اٴَحَدُہُمْ بِما ضَرَبَ لِلرَّحْمنِ مَثَلاً ظَلَّ وَجْہُہُ مُسْوَدًّا وَ ہُوَ کَظیمٌ ۔
۱۸۔اٴَ وَ مَنْ یُنَشَّؤُا فِی الْحِلْیَةِ وَ ہُوَ فِی الْخِصامِ غَیْرُ مُبینٍ ۔
۱۹۔ وَ جَعَلُوا الْمَلائِکَةَ الَّذینَ ہُمْ عِبادُ الرَّحْمنِ إِناثاً اٴَ شَہِدُوا خَلْقَہُمْ سَتُکْتَبُ شَہادَتُہُمْ وَ یُسْئَلُون۔

ترجمہ

۱۵۔ اورانہوں نے خداکے لیے اس کے بندوں میں سے ایک جُز قرار دیاہے ( اور ملائکہ کوخدا کی بیٹیان کہاہے )انسان واضح کُفر کرنے والاہے ۔
۱۶۔ آیا اس نے اپنی مخلوقات میں سے بیٹیوں کواپنے لیے چن لیا ہے اور بیٹوں کوتمہار ے لئے ؟
۱۷۔ حالانکہ جب ان میں سے جنہوں نے رحمان کے لیے شبیہ قرار دیاہے ، کسی کو بھی اسی چیز ( بیٹی کی پیدائش )کی خو شخبر ی دی جا ئے تو اس کاچہرہ سیاہ ہو جاتاہے اوروہ غصّے سے بھر جاتاہے ۔
۱۸۔ آ یا جوزیب وزینت میں پرورش پائے اورجھگڑے کے وقت اپنا مدعا اور مقصُود بھی بیان نہ کرسکے ، ( اسے خدا کی اولا د سمجھتے ہو ) ؟
۱۹۔ ان لوگوں نے فرشتوں کو ، جو کہ خدا کے بندے ہیں ، موٴ نث سمجھ رکھا ہے . آ یاوہ اِن کی تخلیق کے وقت شاہد اور موجُود تھے ؟ان کی یہ گواہی لکھی جائے گی اوراس بار ے میں ان سے پوچھا جائے گا ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma