سورہ شورٰی کے مندرجات اور فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 20
سوره فصلت/ آیه 1- 5
اس کی ۵۳ آیتیں ہیں
مکّہ میں نازل ہوئی
( البتہ چندآیات کے بار ے میں اختلاف ہے ) ۔

سورہ شورٰی کے مندرجات
اس سورت کانام اس کی آیت ۳۸ کی وجہ سے ہے جس میں مسلمانوں کو اپنے امور میں باہمی مشورے کی دعوت دی گئی ہے.اس کے علاوہ اس میں مکی سورتوں کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں یعنی مبداٴ ومعاد اور قرآن و نبوت کے بار ے میں گفتگو ہے،اس کے ساتھ ساتھ اس میں اور بھی مختلف چیزیں ملتی ہیں جن کامندجہ ذیل حصوں میں خلاصہ کیاجاسکتاہے :
پہلا حصّہ جواس سورت کااہم ترین حصہ شمار ہوتاہے کہ،اس میں وحی،انبیاء کے ساتھ خدا کااس مرموزطریقے سے رابط کے متعلق گفتگو ہوتی ہے،جو اس سورہ کاسر آغاز بلکہ حرف آخر بھی ہے اور تمام مندرجات پرحاوی ہے کیونکہ سورت کے درمیان میں بھی کہیں نہ کہیں اس کے متعلق گفتگو کی گئی ہے . اسی مناسبت سے قرآن مجید اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کاتذکرہ بھی اور نوح علیہ السلام کی نبوت و رسالت کابھی ذکر ہے۔
دوسراحصّہ می معاد کے مسئلے اور قیامت کے دن کفار کے انجام کی طرف اشارہ ہے.البتہ دوسری سورتوں کی نسبت اس سورت میں یہ مسائل بہت کم بیان ہوئے ہیں۔
چوتھے حصّہ میں اخلاقی مباحث کاایک سلسلہ جونہایت ہی احسن اندازمیں بیان ہوا ہے جس میں عموماً صبر و استقامت،توبہ،عفوو در گز اور آتش غضب کے بجھانے جیسے برجستہ ملکات کی طرف،لطیف انداز میں دعوت دی گئی ہے۔
اسی طرح خدا ئی نعمات کے حصول کے وقت سرکشی،ضدا ور ہٹ دھرمی،دنیاپر ستی ،مشکلات کے وقت چیخ و پکار جیسی صفات رذیلہ سے واضح طور پر روکا گیاہے۔
قصہ مختصر یہ راہ حق کے راہیوں کے لیے ایک مکمل مجمو عہ اور شفاعطاکرنے والی دوا ہے۔


تلاوت کی فضیلت


اس سورت کی تلاوت میں اسلام کے عظیم الشان پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک حدیث میں یوں وارد ہوا ہے:
من قرء سورة حٰم عسق کان ممن تصلی علیہ الملا ئکة،و یتغفرون لہ ویستر حمون
جوشخص سورہ شورٰی کی تلاوت کرے گا وہ ان لوگوں میں سے ہوگاکہ جن کے لیے فر شتے درود بھیجتے اوراستغفار کرتے ہیں ( ۱).
ایک اورحدیث حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام فر ماتے ہیں :
جوشخص سور ہٴشورٰی کی تلاوت کرے وہ بروز قیامت آفتاب کے مانند چمکدار چہرے کے ساتھ محشور ہوگا اور اسی حالت میں اللہ رب العزت کی بار گاہ میں پیش ہوگا . خدا فرمائے گا : میرے بندے ! تونے وہ سورہ حٰم عشق کی پابندی کے ساتھ تلاوت جاری . رکھی جبکہ تو اس کے ثواب سے خبرتھا او راگر اس ثواب سے باخبر ہوتاتو تُو اس کی تلاوت سے کبھی نہ تھکتا . لیکن آج میں تجھے اس کاثواب ضرور عطاکروں گا ، پھرحکم دے گا کہ اسے بہشت کی خصوصی نعمتوں تک پہنچادیاجائے ( ۲).
۱۔ مجمع البیان سور ہ شورٰی کاآغاز ۔
۲۔ ثواب الاعمال ( منقو ل از تفسیر نورالثقلین جلد ۴ ،ص ۵۵۶ .مختصر سی تلخیص کے ساتھ ) ۔ 
سوره فصلت/ آیه 1- 5
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma