سوره دخان/ آیه 9- 16

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 21

۹۔بَلْ ہُمْ فی شَکٍّ یَلْعَبُونَ ۔
۱۰۔فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاٴْتِی السَّماء ُ بِدُخانٍ مُبینٍ ۔
۱۱۔یَغْشَی النَّاسَ ہذا عَذابٌ اٴَلیمٌ ۔
۱۲۔ رَبَّنَا اکْشِفْ عَنَّا الْعَذابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ ۔
۱۳۔ اٴَنَّی لَہُمُ الذِّکْری وَ قَدْ جاء َہُمْ رَسُولٌ مُبینٌ ۔
۱۴۔ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْہُ وَ قالُوا مُعَلَّمٌ مَجْنُونٌ ۔
۱۵۔إِنَّا کاشِفُوا الْعَذابِ قَلیلاً إِنَّکُمْ عائِدُونَ ۔
۱۶۔ یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْکُبْری إِنَّا مُنْتَقِمُونَ ۔

ترجمہ

۹۔لیکن یہ لوگ توشک میں پڑے (حقائق کے ساتھ )کھیل رہے ہیں ۔
۱۰۔اس دن کاانتظار کر کہ جب آسمان سے ظاہر بطاہر دھواں نکلے گا ۔
۱۱۔وہ تمام لوگوں پر چھا جائے گا ، یہ درد ناک عذاب ہے ۔
۱۲۔( وہ کہیں گے )پر وردگار ا ! ہم سے عذاب کو دُور کردے کہ ہم ایمان لا تے ہیں ۔
۱۳۔وہ کس طرح سے اورکہاں نصیحت حاصل کریں گے جب کہ ان کے پاس ( روشن معجزا ت اور دلا ئل کے ساتھ )آشکار رسُول آچکا ۔
۱۴۔پھر وہ اس سے رو گردان ہوکرکہنے لگے یہ تو دیوانہ ہے جِسے دوسرے لوگ سکھا تے پڑ ھاتے ہیں ۔
۱۵۔ہم تھوڑ ے سے عرصہ کے لیے عذاب کوٹال دیتے ہیں ، لیکن تم اپنے کاموں کی طرف لوٹ جاتے ہو ۔
۱۶۔ہم ان سے پُورا بدلہ تواس دن لیں گے جس دن سخت گرفت کریں گے ، یقینا ہم ان سے بدلہ لے کررہیں گے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma