چند اہم نکات :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 21

۱۔ موثر تبلیغ :

جیساکہ ہم پہلے بتاچکے ہیں کہ جنّات ، ان کے زندگی کے اند از اوران سے متعلق دوسرے امورکے بارے میں توہم انشاء اللہ سُورہ جن کی تفسیرمین تفصیل سے بحث کریںگے ، لیکن زیرتفسیر آیات سے جوکچھ معلوم ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ صاحب ِ عقل وشعور مخلوق ہیں اوران پرخدائی فرائض کی بجا آوری ضروری قراردی گئی ہے،ان کے دوفرقے ہیں ایک مومن اور دوسراکافر ، اوروہ خدا کی دعوت سے کافی آ شنا ہیں ۔
زیرنظرآیات میں جوچیز زیادہ قابلِ تو جہ ہے وہ ان کی قوم میں اسلامی تبلیغ کاطریقہ کار ہے جوانہوں نے اپنایا ۔
انہوں نے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدمت میں حاضر ہونے ، قرآنی آیات سننے اوران کے مطالب سمجھنے کے بعدفورً ا ہی اپنی قوم کی اصلاح کی ٹھان لی اورسیدھ اس کے پاس پہنچے کاسلسلہ شروع کردیا۔
انہوں نے سب سے پہلے قرآن کی حقانیّت اورصداقت کی بات کی اوراسے تین دلائل کے ساتھ ثابت بھی کیاپھراسے شوق دلایا ، اس آسمانی کتاب پرایمان کے زیر سایہ اسے آخرت کے عذاب سے نجات کی خوشخبری سُنائی ، جس سے ایک طرف تومعاد کے مسئلے پرتاکید کرناتھی اور دوسری طرف نا پائیدار دنیاوی اقدار کے مقابلے میں آخرت کے پائیدار اوراصل اقدار کی طرف متوجہ کراناتھا۔
تیسرے مرحلے پرانہوں نے ترکِ ایمان کے خطرات سے بھی قوم کوآگاہ کیا اوراستد لال اور دل سوزی کے مِلے جُلے انداز میں اسے متنبہ بھی کردیا اوراس راستے سے انحراف کے انجام جو ” ضلالِ مبین “ یاکُھلی گمرا ہی ہے سے بھی اِسے خبردار کیا۔
تبلیغ کایہ انداز ہرشخص اورجماعت کے لیے موثر ہے ۔

۲۔ عظمت ِ قرآن کی بہترین دلیل :

مندرجہ بالا آیات ، اسی طرح سُورہ جن کی آیات سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ جنّوں کایہ گروہ قرآنی آیات سنتے ہی اس کافریفتہ ہوگیا اوراس بات کی کوئی علامت نہیں مِلتی کہ انہوں نے پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے کسی اور مُعجزے کاتقاضاکیا ہو ۔
انہوں نے صرف ان امور پراکتفاکی کہ :
۱۔ قرآن مجید سابقہ آسمانی کتابوں کی نشانیوں سے ہم آہنگ ہے ۔
۲۔حق کی طرف بلاتا ہے ۔
۳۔اس کی منصوبہ بندی سیدھی را ہ پر چلنے کے لیے گئی ہے ۔
ان تینوںچیزوں کے پیش ِنظر انہوں نے قرآن کی حقا نیّت کایقین کرلیا ۔
اورحقیقت بھی یہی ہے کہ قرآنی مضامین اور مطالب میں غور وفکر ہمیں دوسرے تما م دلائل سے بے نیاز کردیتا ہے ۔
ایسی کتاب جوایک ایسی شخصیت کی طرف سے پیش کی گئی ہو جس نے دنیا میں کسی سے کوئی درس نہیںپڑھا ، اس میں اس قدرعظیم مطالب ،پاک معارف و عقاید ،خالص توحید ، محکم قوانین ، طاقت وردلائل، پختہ اور تعمیر ی لائحہ عمل ، واضح اوراعلیٰ وعظ ونصیحتیںہوں اوروہ بھی ایسے جاذب اور زیبا انداز میں تو یہ یقینا اس آسمانی کتاب کی حقانیت وصداقت کی بذات خود بہترین دلیل ہے ، کیونکہ آفتاب آمد دلیل آفتاب ( 1) ۔
 1۔اعجاز قرآن کے بارے میں ہم نے تفسیر نمونہ کی جلداوّل کی سُورہ ٴ بقرہ کی ۲۳ ویں آیت کے تفسیر میں تفصیل سے گفتگو کی ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma