ترجمہ
۴۱۔ جن لوگوں نے خدا کے سوا دوسروں کو اپنے اولیا بنارکھا ہے وہ مکڑیوں کی مانند
ہیں کہ وہ بھی اپنے لیے گھربناتی ہیں اورمکڑی کاگھر کمزو ر ترین گھر ہے .کا ش کہ وہ
لوگ اس بات کوسمجھتے ۔
۴۲۔ اوروہ لوگ خدا کے علاوہ جسے بھی پکارتے ہیں خدااسے جانتا ہے اوروہ غالب اورحکمت
والاہے ۔
۴۳۔ ہم لوگوں کے سمجھانے کے لیے یہ مثالیں بیان کرتے ہیں اوراہل علم کے سواکوئی
انھیں نہیں سمجھتا ہے ۔
۴۴۔ خدانے آسمانوں اورزمین کوحق پرپیداکیا ہے یقینا اہل ایمان کے لیے ان نشانیاں
ہیں۔