۳۔ تاریخی مطابقت :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 16

اس پیش گوئی سے جنگ ایران و روم کی مطابقت تاریخی یوں ہے کہ :
خسرو پرویز کے عہدمیں ایرانیوں اور رمیوں کے درمیان ایک طویل جنگ کاسلسلہ شروع ہوا جوقریبا چوبیس سال تک جاری رہی یعنی ۶۰۴ ء سے شروع ہو کر ۶۲۷ عیسوی میں ان ایران کے دوسپہ سالاروں شہر براز اورشاہین نے روم کے مشر ق علاقے پر حملہ کردیا اور رومیوں کو شکست دے کر شامات ، ایشیائے کوچک اورمصر تک کو فتح کرلیا . روم کی مشرقی حکومت جس نے شدید شکست کھائی تھی تباہی کے کنارے چاپہنچی اورایرانیوں نے ان کے تمام ایشیائی مقبوضات پر قبضہ کرلیا ۔
یہ واقعہ بعثت پیمبرصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریبا ساتویں سال پیش آیا . اس کے بعد قیصر روم ” ہرقل “ نے ۶۲۲ ء عیسوی میں ایران پر جوابی حملہ کیا اورخسرو پر یز کی فوجوں کے پے درپے شکستیں دیں . اس جنگ کاسلسلہ جس میں رومی فاتح ہے ۶۲۷ ء عیسوی تک جاری رہا . ایرانیوں نے شکست سے متاثر ہو کر خسرو پرو یز کو سلطنت سے معزول کرکے اس بیٹے ” شیرو یہ “ کو باد شاہ نبادیا ۔
تاریخی لحاظ سے یہ امر پیش نظر رہے کہ جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت ۵۷۱ ء عیسوی میں ہوئی اور آپ کی بعثت ۶۱۰ عیسوی میں ہوئی .اس حساب سے ایرانیوں کے ہاتھ رومیوں کو بعثت کے ساتویں سال شکست ہوئی اور پھر رومیوں کوفتح اور ایرانیوں کو شکست ہجرت کے پانچویں یاچھٹے سال سے منطبق ہوتی ہے ۔
ہجرت کے پانچویں سال جنگ خندق ہوئی اور چھٹے سال صلح حدیبیہ واقع ہوئی ۔
البتہ ایران اورروم کے مابین جنگ کی خبروں کو حجاز و مکہ تک پہنچتے تک کچھ دیر لگی ہوگی . بہر حال اس تاریخ مطابقت سے قرآن کی پیش گوئی کی صداقت واضح ہوتی ہے ۔( غور کیجئے گا ) ۔


12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma