سوره قمر/ آیه 33- 40

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 23

٣٣۔کَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ بِالنُّذُرِ۔
٣٤۔ِنَّا أَرْسَلْنا عَلَیْہِمْ حاصِباً ِلاَّ آلَ لُوطٍ نَجَّیْناہُمْ بِسَحَرٍ۔
٣٥۔نِعْمَةً مِنْ عِنْدِنا کَذلِکَ نَجْزی مَنْ شَکَرَ۔
٣٦۔وَ لَقَدْ أَنْذَرَہُمْ بَطْشَتَنا فَتَمارَوْا بِالنُّذُرِ۔
٣٧۔ وَ لَقَدْ راوَدُوہُ عَنْ ضَیْفِہِ فَطَمَسْنا أَعْیُنَہُمْ فَذُوقُوا عَذابی وَ نُذُر۔
٣٨۔وَ لَقَدْ صَبَّحَہُمْ بُکْرَةً عَذاب مُسْتَقِرّ۔
٣٩۔ فَذُوقُوا عَذابی وَ نُذُرِ۔
٤٠۔وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُدَّکِر۔

ترجمہ

٣٣۔قومِ لوُط نے اپنے پیغمبر کی طرف سے کی گئی تخویف کی پے درپے تکذیب کی ۔
٣٤۔ ہم نے ان پرایسی آندھی بھیجی کہ جوسنگریزوں کواُڑاتی تھی (اورہم نے سب کوہلاک کردیا) سوائے لوط علیہ السلام کے گھروالوں کے کہ سحر کے وقت ہم نے ان کونجات دی ۔
٣٥۔ یہ نعمت تھی ہماری طرف سے ہم اس طرح شکر گزار کوجزا دیتے ہیں ۔
٣٦۔اس نے انہیں ہماری سزاؤں سے ڈرایا لیکن وہ ایک توشک سے کام لیتے تھے دُوسرے جھگڑاکرتے تھے ۔
٣٧۔ اُنہوںنے لُوط علیہ السلام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مہمانوں کوان کے قبضہ میں دے دیں لیکن ہم نیان کی آنکھیں اندھی کردیں اورانہیں نیست و نابُود کردیا(اورکہا کہ ) ہمارے عذاب اورتخویف کامزہ چکھو ۔
٣٨۔ آخرکار صبح کے وقت دن کے پہلے حصّہ میں پائیدار اور واقعی عذاب ان پر آپہنچا ۔
٣٩۔ (اورہم نے کہا) ہمارے عذاب اورتخویف کا مزہ چکھو ۔
٤٠۔ ہم نے قرآن کونصیحت کے لیے آسان کیاہے ۔کیاکوئی ہے جونصیحت حاصل کرے ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma