سوره حجرات/ آیه 16- 18

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 22

١٦۔ قُلْ أَ تُعَلِّمُونَ اللَّہَ بِدینِکُمْ وَ اللَّہُ یَعْلَمُ ما فِی السَّماواتِ وَ ما فِی الْأَرْضِ وَ اللَّہُ بِکُلِّ شَیْء ٍ عَلیم ۔
١٧۔یَمُنُّونَ عَلَیْکَ أَنْ أَسْلَمُوا قُلْ لا تَمُنُّوا عَلَیَّ ِسْلامَکُمْ بَلِ اللَّہُ یَمُنُّ عَلَیْکُمْ أَنْ ہَداکُمْ لِلْیمانِ ِنْ کُنْتُمْ صادِقینَ ۔
١٨۔ ِنَّ اللَّہَ یَعْلَمُ غَیْبَ السَّماواتِ وَ الْأَرْضِ وَ اللَّہُ بَصیر بِما تَعْمَلُونَ ۔

ترجمہ

١٦۔کہہ دے کیاتم خداکو اپنے ایمان سے باخبر کر رہے ہو، حالانکہ وہ ان تمام چیزوں کو،جو آسمانوں اور زمین میں جانتاہے، اورخدا ہرچیز سے آگاہ ہے ۔
١٧۔وہ تجھ پر یہ احسان جتارہے ہیں، کہ وہ اسلام لے آ ئے ہیں کہہ دے ، تم اپنے اسلام کو مُجھ پراحسان نہ جتلاؤ ، بلکہ یہ تو خدا نے پر احسان کیا ہے کہ تمہیں ایمان کی طرف ہدایت کی ہے ، اگر تم (ایمان کے دعوے میں)سچّے ہو ۔
١٨۔خدا آسمانوں اور زمین کے غیب کوجانتاہے، اور جو کچھ تم انجام دیتے ہو، اس کوبھی دیکھ رہاہے ۔
شانِ نزول مفسرین کی ایک جماعت نے یہ کہا ہے کہ اگر گزشتہ آ یات کے نزول دکے بعد بدو عربوںکاایک گروہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی خدمت میں آ یااورقسم کھاکر کہنے لگاکہ وہ ایمان کے دعو ے میں سچّے ہیں،اوران کی ظاہروباطن ایک ہے، اس پرپہلی زیربحث آ یت نازل ہوئی اورانہیں آگاہ کیاکہ قسم کھانے کی ضرورت نہیں ہے خداسب کے ظاہر و باطن کو جانتاہے( ١) ۔
 ١۔"" مجمع البیان "" "" المیزان "" "" رُوح البیان"" و"" تفسیر قرطبی""۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma