سوره «ق»/ آیه 31- 37

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 22

٣١۔ وَ أُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقینَ غَیْرَ بَعیدٍ ۔
٣٢۔ ۔ہذا ما تُوعَدُونَ لِکُلِّ أَوَّابٍ حَفیظٍ ۔
٣٣۔مَنْ خَشِیَ الرَّحْمنَ بِالْغَیْبِ وَ جاء َ بِقَلْبٍ مُنیبٍ ۔
٣٤۔ ادْخُلُوہا بِسَلامٍ ذلِکَ یَوْمُ الْخُلُودِ ۔
٣٥۔لَہُمْ ما یَشاؤُنَ فیہا وَ لَدَیْنا مَزید ۔
٣٦۔وَ کَمْ أَہْلَکْنا قَبْلَہُمْ مِنْ قَرْنٍ ہُمْ أَشَدُّ مِنْہُمْ بَطْشاً فَنَقَّبُوا فِی الْبِلادِ ہَلْ مِنْ مَحیصٍ۔
٣٧۔ِنَّ فی ذلِکَ لَذِکْری لِمَنْ کانَ لَہُ قَلْب أَوْ أَلْقَی السَّمْعَ وَ ہُوَ شَہید ۔

ترجمہ

٣١۔ (اس دن )بہشت پر ہیزگاروں کے نزدیک ہوجائے گی ، اوران میں کوئی فاصلہ نہیں ہوگا ۔
٣٢۔یہ وہ چیز ہے کہ جس کاتم سے وعدہ کیاجاتاہے،اور( یہ وعدہ )ن لوگوں سے بھی ہے جوخدا کی طرف لوٹتے ہیں،اوراس کے عہدُ پیمان اوراحکام کی حفاظت کرتے ہیں ۔
٣٣۔وہ شخص جوخدائے رحمن سے پوشیدہ طور سے ڈرے ،اور توبہ وانا بہ سے پُردل کے ساتھ اس کے حضور میں حاضر ہو ۔
٣٤۔(ان سے کہیں گے ) سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ،آج کادن ہمیشگی کادن ہے ۔
٣٥۔جوکچھ وہ چاہیں گے وہاں ان کے لیے موجود ہوگا، اورہمارے پاس دوسری مزید نعمتیںبھی ہیں( جوکسی کے وہم وگمان میں بھی نہ ہوں گی ۔
٣٦۔کتنی ہی بہت سی ایسی اقوام ہیں، جنہیں ہم نے اُن سے پہلے ہلاک کیاہے ، ایسی اقوام جواُن سے زیادہ طاقتور تھیں اور شہروں اور (ملکوں) کوانہوں نے فتح کیاتھا،کیا فرار کی کوئی جگہ ہے ؟
٣٧۔یہ اس شخص کے لیے ، جوعقل رکھتاہے، یاکان دھر کے سُنتاہے اور دل سے حاضر ہے ، ایک تذ کراور نصیحت ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma