۱: ابدی نمُونے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
عملی نمُونے ہمیشہ مُوٴ ثر ترین نمونے ہوتے ہیں ،چُونکہ عمل ہی انسان کے قول پر اس کے ایمان کی گہر ائی کاترجمان ہوتاہے ، اور جو بات دل سے نکلتی ہے لازمی طورپر دل پر اثر کرتی ہے ۔
ہمیشہ عظیم نمونے اوردستُور العمل ہی انسانوں کی زندگی میں اُن کی تربیّت کاموٴ ثر ذ ریعہ رہے ہیں اِسی بناء پر پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)اور آئمہ معصومین علیہم السلام کی اہم ترین شاخ کی اپنے عمل سے نشان دہی کیا کرتے تھے ،بناء بریں جب ”سنّت“ کے بارے میں گفتگُو ہو تی ہے تو یہ کہا جاتاہے کہ ” سنّت“معصُوم کے ” قول “ و” فعل “و” تقریر“ کوکہاجاتاہے ،یعنی معصُوم پیشو اؤں کاقول و فعل وسکُوت جب حُجت اور رہنما ہیں، یہی وجہ ہے کہ تمام پیغمبر وں اور آئمہ میںعصمت شرط ہے تاکہ وہ تمام امُور میں نمُونہ بن سکیں ۔
قر آن نے بھی اس ہم مسئلہ پر مُہر تصدیق ثبت کی اورتمام اُمور میں مومنین کے لیے نمونوں اور اسوہ یائے حسنہ کاتعارُف کر ایاہے ، ان میں سے زیربحث آیات میں ابر اہیم علیہ اسلام کے لیے نمُونہ اور اسوہ کے عُنو ان سے تعارُف کرایا ہے ۔
(اس بات پر توجّہ رکھنا چاہیئے کہ ” اُسوہ “ مصدری معنی رکھتاہے جو اتّباع کرنے اورعملی پیروی کے معنی میں ہے .اگرچہ فارسی کے روز مرّہ کے استعمال میںاُس شخص کے معنی میں ہے کہ جس کی اتّبا ع اورپیروی کرنی چاہیئے ) ۔
خطروں سے بھری ہُوئی جنگِ احزاب میں جبکہ مُسلمان سخت ترین آزمائش میں مُبتلا تھے ، اور ہمّت توڑ دینے و الے حو ادث نے قوی ترین افراد کوبھی لرزہ بر اندم کردیاتھا ،خُدا ئے تعالیٰ اس طوفان کے درمیا ن استقامت ، پا مردی ، ایمان ، نہیں اخلاص اور اطمینان ِ قلب کے نمُونہ کے طورپر اپنے پیغمبر(صلی اللہ علیہو آلہ وسلم)کا تعارُف کر اتاہے ، البتّہ یہ امرصرف میدانِ احزاب میں ہی منحصر نہیں تھابلکہ پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)ہرجگہ مُسلمانوں کے لیے ایک عظیم نمُونہ شمار ہوتے تھے ۔
” کو نو اد عاة الناس باعمالکم ولا تکونو ا دعاة بالسنتکم“ ( ۱)
یہ اشعار اورنعرہ جو امام جعفرصادق علیہ اسلام کی حدیث سے لیاگیاہے اس بات کی دلیل ہے کہ تمام سچّے مسلمانوں کوبھی اپنی جگہ پر دوسروں کے لیے نمونہ بنناچاہیئے ، اگریہ کام ہوجاتا تو اسلام عالمگیر ہوجاتا ۔
 ۱۔سفینتہ البحار ،جلد۲،صفحہ ۲۷۸ مادہٴ عمل ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma