3۔ کیا پیغمبرِ اسلام کانام احمد(ص) ہے ؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
یہاں ایک اہم سوال سامنے آ تاہے کہ پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کامشہور نام محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے ،جبکہ زیربحث آ یت میں احمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے عنوان سے سے ذکر ہوا ہے . یہ دونوں باتیں ایک دُوسر ے سے کِس طرح ساز گار ہیں ۔
اس سوال کے جواب میں ضروری ہے کہ ذیل کے نکات کی طرف توجّہ کی جائے:
الف: تواریخ میں آ یاہے کہ پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)بچپن سے ہی دونا م رکھتے تھے ،یہاں تک کہ لوگ بھی آپ کودونوں ہی نامون سے خطاب کیاکرتے تھے ،آپ کاایک نام محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)اور دوسرا احمد تھا ، پہلا نام آپ کے جدّ امجد، عبدالمطّلب نے اوردوسرانام آپ کی والدہ محترمہ آمنہ نے اِنتخاب کیاتھا ۔
یہ مضمون سیرة حلبیہ میں تفصیل کے ساتھ ذکر ہواہے:
ب:جن لوگوں نے پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کو با ر ہا اس نام کے ساتھ یاد کیاہے ان میں سے ایک آپ کے چچا ابوطالب تھے آج بھی وہ کتاب جودیوانِ ابوطالب کے نام سے ہمارے ہاتھوں میں موجُود ہے اس میں بہت سے ایسے اشعار نظرآ تے ہیں کہ جن میں گرامی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کواحمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے نام سے یاد کیاگیاہے: مثلاً :
اراد وا قتل احمد (ص) طالموھم
ولیس یقتلھم فیھم زعیم
ان کے اوپر ظلم کر نے والے احمد (ص) کے قتل کاارادہ رکھتے تھے ۔
لیکن اس کام کے لیے کوئی رہبر انہیں نہیں مل سکا ۔
وان کان احمد قد جائھم
بحق ولم یأ تھم بالکذب
احمد (ص) قطعی طورپر ایک دین ِ حق لے کر ان کے پاس آ یاہے اور، وہ ہرگز جھوٹا دین لے کر نہیں آ یا (1) ۔
دیوانِ ابوطالب کے علاوہ بھی جناب ابوطالب کے کچھ اشعار اس سلسلے میں نقل ہُوئے ہیں :
لقد اکرم اللہ النبی محمداً
فاکرم خلق اللہ فی الناس احمد
خُدا نے اپنے پیغمبر محمد (ص) کومکّرم ومحترم قرار دیاہے ، اسی لیے لوگوں
کے نزدیک مخلوق خدامیں سب سے زیادہ گرامی احمد (ص) ہے ( 2) ۔
ج:پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمصر مشہور شاعر حسّان بن ثابت کے اشعار میں بھی یہ تعبیر نظر آ تی ہے :
مفجعة قد شفھا فقد احمد
فظلت لالاء الرسول تعدد
وہ مصیبت زدہ جسے احمد (ص) کے فقدان نے کمز ور کردیاتھا ، وہ ہمیشہ
رسول خدا کے عطایا ومو اہب کوشمار کیاکرتا تھا ( 3) ۔
ابو طالب یاان کے علاوہ دوسرے افراد کے وہ اشعار جن میں (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بجائے )احمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کانام آ یاہے اس قدر زیادہ ہیں کہ ان کویہاں نقل کرنے کی گنجائش نہیں ہے ،ہم اس بحث کودو اور عمدہ اشعار دکے ساتھ ختم خرتے ہیں جوابوطالب کے فر زند علی علیہ السلام نے کہے ہیں :
اتأ مرنی بالصبرفی نصر احمد
وواللہ ما قلت الذ ی قلت جاز عاً
ساسعی لوجہ اللہ فی نصر احمد
نبی الھدی المحمود طفلا و یافعاً
کیا تومُجھ سے یہ کہتاہے کہ میں احمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی مدد اورنصرت میں صبر سے کام لوں ۔
خداکی قسم ! میں نے جوکچھ کہا ہے وہ جزع و فزع اور بے صبری کی بناء پر نہیں کہا ۔
میں توخدا کے لیے احمد (ص)کی نصرت میں کوشش کرتاہُوں ۔
وہی پیغمبر ہدایت جوبچپن اورجوانی میں ہمیشہ محمُود اورقابلِ تعریف تھا ( 4) ۔
د: جوروایات مسئلہ معراج کے سلسلہ میں وار ہُو ئیں ہیں ان میں یہ کثرت سے آ یاہے کہ خدانے پیغمبر اسلام کوشبِ معراج با ر ہا احمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے نام سے خطاب کیا شاہد اسی وجہ سے یہ مشہور ہوگیاہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانام آسمانوں میں احمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)اورزمین میں محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے ۔
ایک حدیث میں امام محمد باقر علیہ السلام سے بھی آ یاہے کہ پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دس نام تھے ،ان میں سے پانچ نام قرآن میں آ ئے ہیں محمد و احمد و عبداللہ و یٰس و ن ( 5) ۔
ھ: جب پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)نے ( سورۂ صفّ )کی اوپر والی آ یات کومدینہ اور مکّہ کے لوگوں کے سامنے پڑھا تویقینی طورپر یہ اہل کتاب کے کانوں تک بھی پہنچیں ،مگر مُشرکین اوراہل کتاب میں سے کسِی نے یہ اعتراض نہیں کیا کہ انجیل تواحمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے آ نے کی بشارت دیتی ہے ،اور تمہارانام ، محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے یہ سکوت خوداس ماحول میں اِس نام کی شہرت کی دلیل ہے ، اگر کوئی اعتراض ہواہوتا تووہ ہمار ے لیے بھی نقل ہوتا، کیونکہ دشمنوں کے اعتراضات تاریخ میں ثبت ہیں یہاں تک کہ ایسے مو ارد میں بھی جوبہت چھبنے والے ہیں ۔
اس تمام بحث سے ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ احمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے مشہور ناموں میں سے تھا (٦) ۔
1۔دیوان ابواطالب ،صفحہ ٢٥، ٢٩۔
٢۔تاریخ ابن عساکر جلد ١،صفحہ ٢٧٥۔
٣۔ دیوان حسّان بن ثابت ،صفحہ ٥٩ تحقیق محمد عزّت نصراللہ ۔
4۔ "" الغد یر "" ،جلد٧،صفحہ ٣٥٨۔
٥۔نورالثقلین جلد٥،صفحہ ٣١٣ تفسیردر المنثور جلد ٦،صفحہ ١٤ میں بھی اس سلسلے میں کئی ، روایات آ ئی ہیں جن کے نقل کرنے سے طول ہوجانے گا ۔
٦۔اِس بحث اور گزشتہ بحث میں کتاب "" احمد موعود ِ انجیل "" اور"" تفسیرفر قان "" سے بھی استفادہ کیاگیاہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma