۵- خون 110-102

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
۶۔۷۔ کتا اور سور12-111 ۴۔ مردار101-94

مسئلہ ۱۰۲ : انسان اور ہر خون جہندہ رکھنے والے حیوان کا خون نجس ہے. خون جہندہ کی تعریف گذر چکی ہے. البتہ وہ جانور جو خون جہندہ نہیں رکھتے جیسے مچھلی ، سانپ اور اسی طرح مچھر کا خون پاک ہے.
مسئلہ ۱۰۳ : جس حلال گوشت جانور کو شریعت کے حکم کے مطابق ذبح کیا جائے، اور اس کامعمول کے مطابق خون نکل جائے تو جسم میں باقی رہ جانے والا خون پاک ہے. البتہ اگر حیوان کے سر کو بلند جگہ پر رکھیں اور خون حیوان کے بدن میں واپس چلا جائے تو نجس ہے اور اگر سانس لینے کی وجہ سے خون واپس بدن میں چلا جائے تو احتیاط کی بناء پر اس سے اجتناب کرنا چاہئے.
مسئلہ ۱۰۴ : بناء بر احتیاء واجب مرغی کے انڈے میں جو خون ہوتا ہے و ہ نجس ہے اور اس کا کھانا بھی حرام ہے.
مسئلہ ۱۰۵ : دودھ دوہتے وقت اس میں جو خون دکھائی دیتا ہے وہ ونجس ہے اور دودھ کو بھی نجس کردیتاہے.
مسئلہ ۱۰۶ : مسوڑھے یا منہ کے دوسری جگہ سے نکلنے والا خون اگر لعاب دہن میں حل ہوجائے او ربالکل ختم ہوجائے تو پاک ہے اور ایسی صورت میں لعاب دہن کا نگلنا بھی جائز ہے. لیکن عمدا یہ کام نہیں کرنا چاہئے.
مسئلہ ۱۰۷: وہ خون جو ناخن یاچمڑے کے نیچے چوٹ لگنے کی وجہ سے بے جان ہوجاتاہے. اگر وہ ایسی حالت اختیار کرلے کہ اسے اب خون نہ کہاجائے تو وہ پاک ہے اور اگر اسے خون کہتے ہیں تو جب تک کھال اورناخن کے نیچے ہے. وضو و غسل اور نماز میں کوئی اشکال نہیں اور سوراخ ہوجانے کی صورت میں اگر دشوار نہ ہو تو وضو و غسل کے لئے اس خون کو نکال لینا چاہئے. اور اگر زحمت ہو تو اس کے اطراف کو وضو وغسل کرتے وقت دھولیں اور اس کے اوپر ایک کپڑا رکھ کر تر ہاتھ پھیر دیں اور احتیاطا تیمم بھی کرلیں.
مسئلہ ۱۰۸: اگر معلوم نہ ہو کہ کھال کے نیچے کی سیاہی بے جان خون ہے یا چوٹ لگنے کی وجہ سے گوشت کا رنگ بدل گیا ہے تو پاک ہے۔
مسئلہ ۱۰۹ : کھال کے چھل جانے یا زخم کے اطراف میں جو مواد پیدا ہوجاتا ہے اگر معلوم نہ ہو کہ خون ہے یا خون سے مخلوط ہے تو پاک ہے۔
مسئلہ ۱۱۰: زخم کے دھونے کے بعد یا زخم کے اچھا ہوتے وقت زخم کے اوپر جو سرخ رنگ کی کھال ظاہر ہوتی ہے وہ پاک ہے۔ البتہ اگر یہ یقین ہوجائے کہ اس میں خون ہے تو نجس ہے۔
 

۶۔۷۔ کتا اور سور12-111 ۴۔ مردار101-94
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma