نجاست سرایت کرنے کے اسباب 153-143

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
نجاستوں کے احکام167-154نجاست ثابت ہونے کے طریقے 142-136

مسئلہ ۱۴۳ : جب کوئی پاک چیز نجس چیز سے لگ جائے اور ان دونوں میں سے ایک گیلی ہو تو(پاک چیز) نجس ہوجائے گی۔ لیکن اگر دونوں خشک ہوں یا تری اتنی کم ہو کہ سرایت نہ کرے تو نجس نہیں ہوگی۔ البتہ اگر کوئی چیز مردہ انسان سے غسل سے پہلے مس ہوجائے تو احتیاط واجب ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے چاہے وہ خشک ہی کیوں نہ ہو۔
مسئلہ ۱۴۴ : اگر نجاست لگنے یا رطوبت کے ہونے میں شک کرے تو وہ چیز نجس نہیں ہوگی۔
مسئلہ ۱۴۵ : اگر یہ تو معلوم ہو کہ بچھانے والی کسی چیز یا لباس کا ایک حصہ نجس ہوگیا ہے لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ کون سا حصہ نجس ہوا ہے تو اگر کسی ایک حصہ پر ہاتھ لگادے تو ہاتھ نجس ہوگا۔ اسی طرح ہر دو چیزیں جن کے بارے میں معلوم ہو کہ ایک نجس ہے لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ کون سی نجس ہے تو ان دونوں میں سے کسی ایک کے لگ جانے سے کوئی چیز نجس نہیں ہوتی۔
مسئلہ ۱۴۶ : گھی (تیل) اور شیرہ اگر سیال ہوں تو ایک قطرہ کے نجس ہوجانے سے پورا نجس ہوجاتا ہے لیکن اگر جما ہوا ہو تو جہاں پر نجاست لگی ہے صرف وہی نجس ہوگا۔ اس لئے اتنے حصہ کو نکال کر باہر پھینکا جاسکتاہے۔
مسئلہ ۱۴۷ : زمین، کپڑا یا اس کی مانند کوئی چیز اگر رطوبت رکھتی ہو اور نجس چیز اس سے متصل ہوجائے تو وہ ہی حصہ نجس ہوگا باقی پاک رہے گا۔ البتہ اگر رطوبت اتنی زیادہ ہو کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سرایت کرجاتی ہو تو سب نجس ہوجائے گی۔ یہی صورت لکڑی، کھیرا، خربوزہ، دہی وغیرہ کی بھی ہے کہ اگر رطوبت بہت زیادہ نہ ہوئی تو صرف وہی جگہ نجس ہوگی جہاں پر نجاست لگی ہے۔
مسئلہ ۱۴۸ : اگر مکھی یا کوئی ایسی ہی چیز نجس چیز پر بیٹھ جائے جو گیلی ہو اس کے بعد پاک چیز پر بیٹھے تو پاک چیز نجس نہیں ہوگی۔ کیوں کہ یہ احتمال ہے کہ اس قسم کے حشرات کے پاوںرطوبت کو اخذ نہ کرتے ہوں۔ لیکن اگر معلوم ہوجائے کہ مکھی اپنے ساتھ نجاست لے گئی ہے اور وہ نجاست سرایت کرگئی ہے تو نجس ہو جائے گی۔
مسئلہ ۱۴۹ : بدن کا وہ حصہ جس پر پسینہ ہو اگر وہ نجس ہوجائے تو پسینہ جہاں جہاں سرایت کرے گا وہ حصہ نجس ہوتا جائے گا۔
مسئلہ ۱۵۰ : گلے یا ناک سے جو سودا، بلغم، صفرا باہر آتے ہیں اگر وہ غلیظ ہوں اور اس میں کسی جگہ ذرا سا خون بھی ہو تو وہی جگہ نجس ہے اور اگر وہ بہنے والا ہو تو سب نجس ہیں۔
مسئلہ ۱۵۱ : اگر کسی ایسے برتن کو جس کے نیچے سوراخ ہو نجس زمین پر رکھ دیںتو اگر پانی تیزی کے ساتھ اس سے نکل رہا ہو تو برتن کا اندرونی حصہ نجس نہیں ہوگا۔
مسئلہ ۱۵۲ : اگر سوئی جیسی کوئی نوکیلی چیز بدن کے اندر نجاست (مثلا خون) سے لگ جائے تو بناء بر احتیاط واجب نجس ہوجائے گی چاہے باہر آکر آلودہ نہ بھی ہو یہی حکم لعاب دہن اور ناک کا ہے کہ اگر منہ کے اندر خون سے مل جائے تو احتیاط یہ ہے کہ اجتناب کیا جائے۔
مسئلہ ۱۵۳ : اگر کوئی چیز نجس ہوجائے مثلاہاتھ پر پیشاب لگ جائے تو اگر گیلے ہاتھ سے کسی پاک چیز کو پکڑیں تو وہ چیز بھی نجس ہوجائے گی۔

نجاستوں کے احکام167-154نجاست ثابت ہونے کے طریقے 142-136
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma