۱۱۔ نجاست کھانے والے حیوان کا استبرا 241-239

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
۱۲۔ مسلمان کا غائب ہونا 245-242 ۱۰ ۔ عین نجاست کا دور ہونا 238-234

مسئلہ ۲۳۹ : اگر کوئی حیوان انسان کا پاخانہ کھانے کا عادی ہوجائے تو اس کا پیشاب و پاخانہ نجس ہے اورگوشت حرام ہے اور اگر اس کو پاککرنا چاہیں تو حیوان کو اتنے دن پاک غذا دی جائے کہ پھر اس پر نجاست خوان صادق نہ آئے۔ اونٹ کو چالیس دن، گائے کو تیس دن، بھیڑ کودس دن، مرغابی کو پانچ دن گھر کی مرغیوں کو تین دن اور دوسرے حیوانات کو بھی اسی اعتبار سے پاک غذا دی جائے کہ نجاست کھانا ان پرصدق نہ آئے تو یہی کافی ہے۔
مسئلہ ۲۴۰ : کبھی مرغیوں کے فارم میں جوخون کا پوؤ ڈر ان کی غذا میں مخلوط کرکے دیا جاتا ہے تاکہ مرغ میں گوشت زیادہ ہو تو ایسی مرغیوں کا گوشت و انڈا حرام نہیں ہے اور ان کی رطوبتیں بھی نجس نہیں ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ ایسے مرغوں و مرغیوں اور ان کے انڈوں سے پرہیز کیا جائے۔
مسئلہ ۲۴۱ : اگر کوئی جانور انسان کے پاخانہ کے علاوہ دیگر نجاستوں کو کھائے تو اس سے اس کا پیشاب و پاخانہ نجس نہیں ہوتا اور نہ اس کا گوشت حرام ہوتا ہے لیکن جس جانور کی غذا سور کا دودھ ہو اور اسی کی وجہ سے اس کی رشد و نمو ہوئی ہو تو اس کا گوشت حرام ہے۔

۱۲۔ مسلمان کا غائب ہونا 245-242 ۱۰ ۔ عین نجاست کا دور ہونا 238-234
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma