۳۔ تیسری قسم (عددیہ عادت رکھنے والی عورت)473-471

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
۴۔ چوتھی قسم (مضطربہ)474۲۔ دوسری قسم (صاحب عادت وقتیہ)470-466

مسئلہ ۴۷۱ : وہ عورتیں جو عادت عددیہ رکھتی ہیں ۔ یعنی جن کے حیض کی تعداد دو مہینوں میں پے در پے ایک جیسی رہی ہو مگر وقت بدل جاتا ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ ان چند دنوں میں حیض کے احکام پر عمل کریں۔
مسئلہ ۴۷۲ : جو عورتیں خون سے پاک نہیں ہوتیں لیکن دو ماہ برابر جو خون دیکھتی ہیں اس میں چند دنوں میں حیض کی علامتیں اور باقی میں استحاضہ کی علامات پائی جاتی ہیں جن دنوں میں حیض کی علامات پائی جاتی ہیں وہ (دن) دونوں ماہ میں برابر ہیں صرف ان کا وقت ایک جیسا نہیں ہے تو جن دنوں خون میں حیض کی علامات پائی جائیں وہ عورتیں انھیںدنوں کو حیض قرار دیں۔
مسئلہ ۴۷۳ : عادت عددیہ رکھنے والی عورت اگر اپنی عادت سے زیادہ خون دیکھے اور دس دن سے زیادہ خون آجائے تو اگر تمام خون ایک ہی قسم کا ہو تو جس دن سے خون دیکھا ہے اس دن سے اپنی عادت کے مطابق دنوں تک کو حیض قرار دے اور باقی کو استحاضہ اور اگر چند دن کے خون میں حیض کی علامت ہو تو ان دنوں کو حیض قرار دے اور اگر اس کی عادت کے دنوں سے زیادہ ہو تو اس کے آخرسے کم کرے۔ اور اگر ایام عادت سے کم ہو تو ان دنوں کو اور دیگر چند دنوں کو ملا کر حیض قرار دے لیکن عادت کے علاوہ صرف اتنے دنوں کا اضافہ کرے جس سے عادت کے دن پورے ہوجائیں اور باقی کو استحاضہ قرار دے۔

۴۔ چوتھی قسم (مضطربہ)474۲۔ دوسری قسم (صاحب عادت وقتیہ)470-466
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma