حیض کے مختلف مسائل483-478

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
احکام نفاس 495-485۶۔ چھٹی قسم (ناسیہ477

مسئلہ ۴۷۸ : مبتدئیہ، مضطربہ، ناسیہ اور عادت عددیہ رکھنے والی عورت جس وقت ایسا خون دیکھے جس میں حیض کی علامات ہوں تو اس کو فورا عبادت ترک کردینی چاہئے اور اگر بعد میں پتہ چلے کہ وہ حیض نہیں تھا تو چھوڑی ہوئی عبادتوں کی قضا کرے۔ لیکن اگر ایسا خون آئے جس میں حیض کی علامات نہ ہوں مستحاضہ کے اعمال بجالائے جب تک کہ ثابت نہ ہوجائے کہ خون حیض ہے لیکن عادت وقتیہ یا عادت عددیہ اور وقتیہ رکھنے والی عورت عادت کے دنوں میں خون دیکھتے ہی عبادات کو چھوڑدے۔
مسئلہ ۴۷۹ : جو عورت صاحب عادت ہے خواہ وقتیہ اور عددیہ ہو یا فقط عددیہ ہو یا فقط وقتیہ ہو۔ اگر وہ دو ماہ مسلسل اپنی عادت کے خلاف خون دیکھے تو اس کی عادت پلٹ جائے گی اور اب یہی اس کی عادت قرار پائے گی۔
مسئلہ ۴۸۰ : جو عورت ایک ماہ میں صرف ایک مرتبہ خون دیکھتی ہے اگر کسی مہینہ میں دو مرتبہ خون آجائے اور اس میں حیض کی علامت بھی ہو، چنانچہ درمیان کے جن دنوں میں پاک رہی تھی اگر وہ دس دن سے کم نہ ہوں تو دونوں خونوں کو حیض قرار دے۔
مسئلہ ۴۸۱ : اگر تین دن یا اس سے زیادہ ایسا خون دیکھے جس میں حیض کی علامات ہوں اس کے بعد دس دن یا اس سے زیادہ ایسا خون دیکھے جس میں استحاضہ کی علامتیں ہوں اور پھر ایسا خون دیکھے جس میں حیض کی علامات ہوں تو اس تمام خون کو جس میں حیض کی علامات موجود ہوں حیض قرار دینا چاہئے۔
مسئلہ ۴۸۲ : اگر عورت دس دن سے پہلے پاک ہوجائے اور اس کو معلوم ہو کہ اندر بھی خون نہیں ہے اسے غسل کرکے اپنی عبادتوں کو بجالانا چاہئے۔ چاہے اسے یقین ہو کہ دس دن تمام ہونے سے پہلے اس کو دوبارہ خون آجائے گا۔
مسئلہ ۴۸۳ : اگر عورت دس دن سے پہلے پاک ہو جائے لیکن اسے یہ احتمال ہو کہ اندر خون موجود ہے تو تھوڑی سی روئی اندر داخل کرکے دیکھ لینا چاہئے۔ اگر صاف ہو تو غسل کرے اور عبادتوں کو بجالائے اوراگر صاف نہ ہو چاہے خون کے پانی ہی سے آلودہ ہو توحائض کے بارے میں پہلے جو احکام بیان کئے جا چکے ہیں ان کے مطابق عمل کرے۔

احکام نفاس 495-485۶۔ چھٹی قسم (ناسیہ477
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma