کفن کے احکام 551-541

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
احکام حنوط 559-552غسل میت کے احکام 540-525

مسئلہ ۵۴۱ : مسلمان میت کو تین کپڑوں میں کفن دینا واجب ہے ایک لنگ دوسرا پیراہن(قمیض) تیسرے سرتا سری(چادر)۔
مسئلہ ۵۴۲ : لنگ ایسی ہو کہ ناف سے زانو تک تمام اطراف بدن کو چھپا سکے اور بہتر یہ ہے کہ سینہ سے پیروں تک پہونچ جائے اور بناء بر احتیاط واجب قمیص کاندھے سے آدھی پنڈلی تک تمام بدن کو چھپا سکنے والی ہو۔ اور چادر بناء براحتیاط واجب اتنی لمبی ہو کہ سر اور پیروں کی طرف سے باندھنا ممکن ہو اور چوڑائی اتنی ہو کہ ایک طرف کا حصہ دوسری طرف ڈالا جاسکے۔
مسئلہ ۵۴۳ : واجب اور مستحب کفن عرفا(دونوں)کو میت کے مال سے لیا جاسکتا ہے چاہے میت کے ورثاء میں نابالغ بھی موجود ہوں لیکن عرف سے زائد مقدار کو نابالغ کے حق سے نہیں لیا جاسکتا مگر یہ کہ اس نے وصت کردی ہو تو ایسی صورت میں زاید کو تیسرے حصے سے لیا جاسکتا ہے۔
مسئلہ ۵۴۴ : کفن کی مقدار واجب اور دیگر واجبات مثلا غسل، حنوط، دفن کے اخراجات کو اصل مال سے لیا جائے گا۔ اس میںکسی وصیت کی ضرورت نہیں ہے۔ اور اگر میت کے پاس مال نہیں ہے تو یہ اخراجات بیت المال سے کئے جائیں گے۔
مسئلہ ۵۴۵ : عورت کا کفن شوہر کے ذمہ ہے چاہے عورت خود مالدار ہو۔ جس عورت کو طلاق رجعی دی گئی ہے اگر وہ عدت تمام ہونے سے پہلے مرجائے تو اس کابھی کفن شوہر کے ذمہ ہوگا۔
مسئلہ ۵۴۶ : اگر میت کے پاس مال نہیں ہے تو رشتہ داروں پر اس کا کفن واجب نہیں ہے چاہے میت ان کی واجب النفقہ ہی رہی ہو۔ لیکن اگر کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے تو احتیاط واجب ہے کہ جس شخص پر میت کا نفقہ واجب تھا وہ میت کا کفن دے۔
مسئلہ ۵۴۷ : احتیاط واجب ہے کہ کفن کے تینوں ٹکڑے اتنے موٹے ہوں کہ میت کا بدن دکھائی نہ دے۔
مسئلہ ۵۴۸ : غصبی کپڑے میں کفن دینا جائز نہیں ہے چاہے کفن کے لئے کوئی دوسری چیز مہیا نہ ہوسکے اور اگر میت کو غصبی کفن دیا گیا ہو اور اس کا مالک راضی نہ ہو تو میت کے بدن سے اس کفن کا اتار لینا واجب ہے چاہے اس کودفن بھی کرچکے ہوں اور یہ ذمہ داری اس شخص کی ہے س نے یہ کام کیا ہے اسی طرح مردار کی کھال اور نجس چیز میں بھی کفن دینا جائز نہیں ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ خالص ریشمی کپڑے اور سونے کی تاروں سے بنے ہوئے کپڑے اور اس لباس میں جس کو حرام گوشت جانور کی اون اور بال سے بنایا گیا ہو کفن نہ دیں۔ ہاں اگر مجبور ہوں تو اور بات ہے۔
مسئلہ ۵۴۹ : جانوروں کی کھال میں کفن دینا چاہے وہ حلال گوشت حیوان کی ہو مجبوری کے علاوہ محل اشکال ہے البتہ حلال گوشت حیوان کے اون اور بال سے بنے ہوئے لباس میں کفن دینے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر چہ احتیاط مستحب یہی ہے کہ اس کو بھی ترک کردیں۔
مسئلہ ۵۵۰ : اگر کفن کسی بیرونی نجاست سے یا خود میت کی نجاست سے نجس ہوجائے تو اس کو دھو ڈالیں یا اگر کفن برباد نہ ہوتا ہو تو اس کو کاٹ دیں اور اگر یہ سب ممکن نہ ہو اور بدل سکتے ہوں تو کفن کو بدل دینا چاہئے۔
مسئلہ ۵۵۱ : حج یا عمرے کا احرام باندھے ہوئے اگر کوئی مرجائے تو دوسروں کی طرح اس کو بھی کفن دیں اور اس کے سر اور چہرے کو چھپانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

احکام حنوط 559-552غسل میت کے احکام 540-525
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma