اذان واقامت : 843_841

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
پانچ مقامات پر اذان ساقط ہوجاتی ہے. 844_861وہ مقامات جہاں نماز مستحب ہے ، یا مکروه . 822_816

مسئلہ۸۴۱۔ روزانہ کی نمازوں سے پہلے اذان واقامت کاکہنامستحب ہے، بہتر ہے کہ جس حد تک ہو سکے اس کو ترک نہ کرے خصوصا اقامت کو لیکن عیدین اور دوسری واجب نمازوں کے لئے اذان و اقامت نہیں ہے بلکہ تین مرتبہ با امید مطلوب پروردگار ”الصلواة“ کہنا چاہئے۔ نیز مستحب ہے کہ برکت وثواب کی امیدسے ولادت کے پہلے دن یاناف گرنے سے پہلے بچہ کے داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہیں۔
مسئلہ۸۴۲۔ اذان میں حسب ترتیب ذیل اٹھارہ جملے ہیں :
۱۔ اللہ اکبر، چارمرتبہ ۲۔ اشہدان لاالہ الااللہ، دومرتبہ
۳۔ اشہدان محمدارسول اللہ ،دومرتبہ ۴۔ حی علی الصلاة، دومرتبہ۔
۵۔ حی علی الفلاح ،دومرتبہ ۶۔ حی علی خیرالعمل ، دومرتبہ۔
۷۔ اللہ اکبر، دومرتبہ۔ ۸۔ لاالہ الااللہ، دومرتبہ۔
اقامت کے سترہ جملے ہیں اس طرح کہ تمام چیزیں اذان ہی کی مانندہیں سوائے اس کے کہ اقامت کے شروع میں دومرتبہ ”اللہ اکبر“کہے اوراس کے آخرمیں ایک مرتبہ ”لاالہ الااللہ“ کہے لیکن ”حی علی خیرالعمل“ کے بعددومرتبہ ”قدقامت الصلاة“ کااضافہ ہوگا۔
مسئلہ۸۴۳۔ اشہدان علیاولی اللہ اذان واقامت کاجزنہیں ہے، لیکن اشہدان محمدا رسول اللہ کے بعدبقصدقربت اورتبرک کہنابہترہے۔
اذان اوراقامت کاترجمہ :
۱۔ اللہ اکبر، : خدااس سے بزرگ وبرترہے کہ اس کی توصیف یہاں کی جائے۔
۲۔ اشہدان لاالہ الااللہ، : میں گواہی دیتاہوں کہ خداکے علاوہ کوئی اورمعبودنہیں ہے۔
۳۔ اشہدان محمدارسول اللہ ، : میں گواہی دیتاہوں کہ محمدخداکے بھیجے ہوئے رسول ہیں۔
۴۔ حی علی الصلاة، : نماز کے لیے جلدی کرو۔
۵۔ حی علی الفلاح ، : کامیابی کے لئے جلدی کرو۔
۶۔4 حی علی خیرالعمل ، : بہترین عمل کے لئے جلدی کرو۔
۷۔ اللہ اکبر، : اللہ سب سے بزرگ ہے ۔
۸۔ قدقامت الصلاة : نمازقائم ہوگئی ۔
۹۔ لاالہ الااللہ، : خداکے علاوہ کوئی معبودنہیں ہے۔

پانچ مقامات پر اذان ساقط ہوجاتی ہے. 844_861وہ مقامات جہاں نماز مستحب ہے ، یا مکروه . 822_816
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma