پہلاشک ،محل گزرجانے کے بعدشک: 1057_1050

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
دوسرا:سلام کے بعدشک:1058 ۲۔ ناقابل اعتبارشکوک:1049

مسئلہ۱۰۵۰۔ نماز میں کسی چیز کا محل گذرنے کے بعد شک ہو کہ اس کو بجالایا کہ نہیں؟ مثلا رکوع میں پہونچنے کے بعد شک ہو کہ حمد یا سورہ پڑھا تھا کہ نہیں یاسجدہ میں پہونچنے کے بعد رکوع میںشک ہوجائے تو ایسے شکوک کی پرواہ نہ کرے خواہ بعد والا جزء رکن ہو یا رکن نہ ہو۔

مسئلہ1051۔ اگرحمد یاسورہ کی آیتوں میں شک ہوجائے مثلا دسروی آیت پڑھتے هوئے شک هو جائے که پہلی آیت پڑھی یانہیں یاکسی کلمہ میں شروع کرنے کے بعدشک ہوجائے کہ اس سے پہلے والاکلمہ پڑھاکہ نہیں تو بناء بر احتیاط پلٹ کر اس کو به قصد قربت بجالائے اس کے بعد پهر پڑهے۔
مسئلہ1052۔ اگررکوع یاسجودکرلینے کے بعد یه تو معلوم هو که ذکر واجب کو اداکیا ہے لیکن یه نہیں معلوم که شرائط کے ساته اور صحیح طریقه سے انجام دیا تها که نہیں توشک کی پرواہ نہ کرے۔
سجدہ میں جاتے ہوئے اکرشک کرے کہ رکوع بجالایا یانہیں،یاقیام متصل بہ رکوع بجالایایانہیں توشک کی پرواہ نہ کرے۔ے
مسئلہ1053۔ اگراٹھتے وقت شک ہوکہ تشہدبجالایا کہ نہیں یا سجدہ میں جاتے ہوئے اکرشک کرے کہ رکوع بجالایا یانہیں تو احتیاط واجب هے پلٹ کر بجالائے۔
مسئلہ۱۰۵۴۔ بیٹھ کریالیٹ کرنمازپڑھنے والااگرحمدیاتسبیحات پڑھتے ہوئے شک کر ے کہ سجدہ یاتشہدبجالایاکہ نہیں توپرواہ نہ کرے، لیکن اگرحمدوتسبیحات شروع کرنے سے پہلے شک ہوجائے توبجالاناچاہئے۔
مسئلہ ۱۰۵۵ : اگر محل گزرنے سے پہلے شک ہو اور وہ پلٹ کر بجالائے اس کے بعد معلوم ہو کہ اس حصے کو بجالایا تھا اور دوسری دفعہ انجام دیدیا تو اگر وہ چیز زکن تھی تب تو نماز باطل ہے ورنہ صحیح ہے۔
مسئلہ ۱۰۵۶ : محل گزرنے کے بعد شک ہو اور قاعدے کے مطابق پرواہ نہ کرتے ہوئے آگے بڑھ جانے کے بعد میں یاد آئے کہ اس مشکوک چیز کو واقعی بجا نہیں لایا تو اگر بعد والے رکن میںمشغول نہیں ہوا ہے تو پلٹ کر بجالائے اور اگر بعد والے رکن میں مشغول ہوگیا ہے تو نمازصحیح ہے مگر یہ کہ چھوٹا ہو ”مشکوک“ جزء رکن رہا ہو تو نماز باطل ہے۔
مسئلہ۱۰۵۷۔ اگرشک ہوکہ نمازکے سلام کوبجالایاکہ نہیں یاشک ہوکہ صحیح کہاتھاکہ نہیں تواگردوسری نمازمیں مشغول ہوگیاہے یاکسی ایسی کام میں مصروف ہے کہ جس سے نمازٹوٹ جاتی ہے اورحالت نمازسے باہرچکاہے تواپنے شک کی پرواہ نہ کرے اوراگران باتوں سے پہلے ہے توپلٹ کرسلام کہہ لیناضروری ہے۔

دوسرا:سلام کے بعدشک:1058 ۲۔ ناقابل اعتبارشکوک:1049
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma