۳۔ صحیح شکوک: 1077

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
مسائل متفرّقه شکّیّات. 1086 _1078 چھٹا:مستحبی نمازوں میں شک: 1076 _1071

مسئلہ۱۰۷۷۔ هم پہلے بتا چکے که اگر چاررکعتی نمازوں کی رکعتوں میں شک ہو نو (9) صورتوں می وه شک صحیح ہیں
۱۔ دوسرے سجدہ سے سراٹھانے کے بعدشک ہوکہ یہ دوسری رکعت ہے یاتیسری توتیسری مان کرایک رکعت اورپڑھ کرنمازتمام کرے اورنمازکے بعدایک رکعت نمازاحتیاط کھڑے ہوکر(جس طرح بیان کیاجائے گا) پڑھے اور اگر دوسرے سجدہ میں واجب ذکر نے کے بعد شک ہو تب بھی بنابر احتیاط اسی قاعدے پر عمل کرے۔ اور اس کے بعد نماز کا بھی اعادہ کرے ان تمام مقامات پر کہ جہاں دوسرا سجدہ ختم کرنے کے بعد شک ہو یہی حکم جاری ہے۔
۲۔ جہاں بھی تین وچارمیں شک ہو،چارفرض کرکے نمازختم کرے نمازکے بعد ایک رکعت نماز احتیاط کھڑے ہو کر یا دو رکعت بیٹھ کرپڑھے۔
۳۔ دوسرے سجدہ سے سراٹھانے کے بعدشک ہوکہ دوسری رکعت ہے یا چوتھی توچارمان کرنمازتمام کرے اورنمازکے بعددورکعت نمازاحتیاط کھڑے ہوکرپڑھے۔
۴۔ دوسرے سجدہ سے سراٹھانے کے بعدشک ہوکہ دوسری رکعت یہے یا تیسری یاچوتھی ہے توچوتھی سمجھ کرنمازتمام کرے نمازکے بعددورکعت نمازاحتیاط کھڑے ہوکراوراس کے بعددورکعت نمازاحتیاط بیٹھ کرپڑھے۔
۵۔ دوسرے سجدہ سے سراٹھانے کے بعدشک ہوکہ یہ چوتھی رکعت ہے یاپانچویں توچوتھی مان کرنمازتمام کرے اورنمازکے بعد دو سجدہ سہو بجالائے۔
۶۔ قیام کی حالت میں شک ہوجائے کہ یہ چوتھی رکعت ہے یاپانچویں تو فورابیٹھ جائے اورتشہدپڑھ کرسلام نمازبجالائے، اس کے بعد ایک رکعت نمازاحتیاط کھڑے ہوکریادورکعت بیٹھ کرپڑھے۔
۷۔ قیام کی حالت میں شک ہوجائے کہ یہ تیسری رکعت ہے یایہ کہ پانچویں تو فورا بیٹھ جائے اب اس کا شک دوسری اور چوتهی کی طرف پلٹ جائے گا لهذا چار پر بناء رکه کر نماز کو تمام کرےاس کے بعددورکعت نماز احتیاط کھڑے ہوکرپڑھے اور احتیاط واجب یه که اصل نماز کا اعاده بهی کرے
۸۔ قیام کی حالت میں شک ہوجائے کہ یہ تیسری ہے یاچوتھی ہے یاپانچویں ہے تو فورا بیٹھ جائے اب اس کا شک دوسری ، تیسری یا پانچویں کی طرف پلٹ جائے گا لهذا چوتهی مان کر نماز کو تمام کرےاس کے بعددورکعت نماز احتیاط کھڑے ہوکرپڑھے اوردورکعت نمازاحتیاط بیٹھ کرپڑھے ۔اور احتیاطا اصل نماز کا اعاده بهی کرے۔
۹۔ قیام کی حالت میں شک ہوجائے کہ پانچویں رکعت ہے یاچھٹی تو فورا بیٹھ جائے اب اس کا شک چوتهی یا پانچویں کی طرف پلٹ جائے گا لهذا نماز کو تمام کرکے دو سجدہ سہو بجالائے اور بناء بر احتیاط اصل نماز کا اعاده بهی کرے۔

مسائل متفرّقه شکّیّات. 1086 _1078 چھٹا:مستحبی نمازوں میں شک: 1076 _1071
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma