بیٹے سے ساقط ہیں۔ 1212_106

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
نمازاجارہ. 1225_1213 والدین کی قضا نمازیں بڑے بیٹے پر واجب ہیں. 1205.

مسئلہ ۱۲۰۶ : اگر کوئی دوسرا شخص قضا نمازوں اور روزوں کو ادا کردے تو بڑے بیٹے سے ساقط ہیں۔
مسئلہ ۱۲۰۷ : اگر بڑے بیٹے کو معلوم نہ ہو کہ ماں باپ پر ان کے روزے اور نمازیں قضا ہیں کہ نہیں؟ تو اس پر کچھ واجب نہیں ہے۔ اور تفحص و جستجو بھی ضروری نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۲۰۸ : اگر بڑے بیٹے کو معلوم نہ ہو کہ ماں باپ پر ان کے روزے اوز نمازیں قضا ہیں کہ نہیں؟ تو اس پر کچھ واجب نہیں۔ اور تفحص وجستجو بھی ضروری نہیں ہے۔
مسئلہ۱۲۰۹ : اگر یہی معلوم نہ ہو کہ بڑا بیٹا کون ہے ”یعنی لڑکوں کی تاریخ پیدائش صحیح طور سے واضح نہ ہو“ تو ماں باپ کے نماز و روزہ کی قضا کسی پر واجب نہیں ہے۔ ہاں احتیاط مستحب ہے کہ وہ لڑکے آپس میں تقسیم کرلیں۔
مسئلہ ۱۲۱۰ : ماں باپ کی نماز و روزہ کی قضا کرتے وقت بڑا لڑکا اپنی تکلیف کے مطابق عمل کرے یعنی ان کے نماز و روزہ کو اپنے مرجع تقلید کے مطابق بجالائے۔
مسئلہ ۱۲۱۱ : جس کے ذمہ اپنی نمازیں اور روزے قضا ہوں اور والدین کی نمازیں و روزے اس کے ذمہ واجب ہوں تو جس کو جی چاہے پہلے بجا لائے صحیح ہے۔
مسئلہ ۱۲۱۲ : ماں یا باپ کے مرتے وقت اگر بڑا لڑکا نا بالغ یا دیوانہ ہو تو جس وقت بھی بالغ ہوجائے یا عاقل ہوجائے اس وقت باپ یا ماں کے نمازاور روزوں کی قضا بجالائے۔

نمازاجارہ. 1225_1213 والدین کی قضا نمازیں بڑے بیٹے پر واجب ہیں. 1205.
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma