نماز جماعت .1235_1226

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
نماز جماعت کے شرائط 1236 نمازاجارہ. 1225_1213

مسئلہ ۱۲۲۶ : نماز جماعت اہم ترین مستحبات اور برزگ ترین اسلامی شعائر میں سے ہے اور روایات میں ضرورت سے زیادہ اس کی تاکید کی گئی ہے۔ خصوصا جو لوگ مسجد کے پڑوسی ہوں یا اذان کی آواز سنتے ہوں ان کے لئے تو اور زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ جہاں تک ممکن ہو انسان جماعت سے نماز پڑھے۔
ایک روایت میں ہے کہ اگر ایک آدمی امام جماعت کی اقتداء کرے تو ہر رکعت کا ثواب ۱۵۰ نماز کے برابر ہے اور اگر دو آدمی اقتداکریں تو ہر رکعت کا ثواب چھ سو نماز کے برابر ہے۔ اور نمازیوں کی تعداد جتنی بڑھتی جائے گی ان کا ثواب بھی بڑھتا جائے گا۔ اور اگر دس آدمیوں سے زیادہ اقتدا کرنے والے ہوں تو اگر تمام آسمان کاغذ بن جائیں تمام دریا روشنائی بن جائیں اور درخت قلم بن جائیں اور تمام ملائکہ و جن و انس مل کر لکھیں تب بھی ایک رکعت کا ثواب نہیں لکھ سکتے۔
مسئلہ ۱۲۲۷ : اگر بے اعتنائی اورسبک شمار کرتے ہوئے جماعت میں شریک نہ ہو تو فعل حرام ہے۔
مسئلہ ۱۲۲۸ : نماز جماعت کے لئے صبر کرنا مستحب ہے۔ اول وقت تنہا نماز پڑھنے سے جماعت کے ساتھ پڑھنا بہتر ہے اسی طرح مختصر نماز جماعت لمبی فرادی نماز سے افضل و برتر ہے۔
مسئلہ ۱۲۲۹ : اگر جماعت ہونے لگے تو جو لوگ فرادی نماز پڑھ چکے ہیں ان کے لئے مستحب ہے کہ دوبارہ جماعت سے پڑھ لیں اور اگر بعد میں معلوم ہوجائے کہ پہلی نماز باطل تھی تو دوسری کافی ہے۔
مسئلہ ۱۲۳۰ : جس امام جماعت نے ایک جماعت کو نماز پڑھا دی ہو اس کے لئے دوسری جماعت کو دوبارہ نماز پڑھانا جائز ہے البتہ دو بار سے زیادہ میں اشکال ہے اس بناء پر ایک امام جماعت دو مسجدوں میں جماعت پڑھا سکتا ہے اور نماز کو دومرتبہ پڑھ سکتا ہے۔
مسئلہ ۱۲۳۱ : جس کو نماز میں وسواس ہوتا ہواور اس کا وسواس نماز میں اشکال کا سبب بنتا ہو۔ اگر اسے معلوم ہو کہ جماعت سے نماز پڑھنے میں وسواس سے چھٹکارا مل ہی جاتا ہے تو اس کو نماز جماعت ہی سے پڑھنی چاہئے۔
مسئلہ ۱۲۳۲ : کسی بھی مستحب نماز کو سوائے نماز استسقاء (جو طلب باراں کےلئے ہوتی ہے) اور نماز عیدالفطر و عید قربان کے(جو غیبت امام زمانہ(عج)میں مستحب ہیں)جماعت سے نہیں پڑھا جا سکتا۔
مسئلہ ۱۲۳۳ : نماز یومیہ کی ہر نماز کو امام کی ہر نماز کے ساتھ اقتداء کرکے پڑھا جا سکتا ہے مثلا اگر امام نماز ظہر پڑھ رہا ہے اور یہ شخص ظہر پڑھ چکا ہے تو نمازعصر کو امام کے ساتھ با جماعت پڑھ سکتا ہے البتہ اگر امام احتیاطا نماز کا اعادہ کر رہا ہو تو اس میں اقتداء نہیں کی جاسکتی۔ لیکن یہ کہ دونوں از لحاظ احتیاط ایک جیسے ہوں تو ہوسکتا ہے۔
مسئلہ ۱۲۳۴ : اگر امام جماعت قضا نماز پڑھ رہا ہو تب بھی اس کی اقتدا کی جاسکتی ہے۔ لیکن اگر وہ اپنی نماز کو احتیاطا قضا کررہا ہو تواس کی اقتداء میں اشکال ہے۔
مسئلہ ۱۲۳۵ : اگر یہ معلوم نہ ہو کہ امام جو نماز پڑھ رہا ہے وہ واجب نماز ہے یا نافلہ والی نمازہے تو امام کی اقتدا نہیں کرسکتا۔

نماز جماعت کے شرائط 1236 نمازاجارہ. 1225_1213
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma