جو چیزیں روزہ دار کیلئے مکروہ ہیں. 1398

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
جہان قضا و کفارہ دونوں واجب ہیں. 1400 _1399 ۹۔ قے کرنا. 1397 _1389

مسئلہ ۱۳۹۸: چند چیزیں روزہ دار کے لئے مکروہ ہیں ان میں سے یہ بھی ہیں۔
۱ ۔ آنکھوں میں دوا ڈالنا۔
۲۔سرمہ لگانا اگر اس کی بو یا مزہ حلق تک پہونچ جائے۔
۳۔ ایسے کام کرنا جس سے کمزوری پیدا ہو مثلا خون نکوانا، حمام جانا۔
۴نسوار کا استعمال کرنا اگر معلوم نہ ہو کہ حلق تک پہونچ جائے گی۔ لیکن اگر معلوم ہو کہ حلق تک پہونچ جائے گی تو جائز نہیں ہے۔
۵ خوشبو دار گھاس کو سونگھنا۔
۶۔ ۔بناء بر احتیاط عورت کا پانی میں بیٹھنا۔
۷۔ ۔ بناء بر احتیاط شیاف استعمال کرنا یعنی کسی خشک چیز سے اینما لینا۔
۸۔ ۔ بدن پربہنے ہوئے لباس کوبھگونا۔
۹۔ دانت کانکلوانا اور ہر وہ کام کرنا جس سے منہ سے خون آجائے اور کمزوری کا سبب ہو۔
۱۰۔  تازہ لکڑی سے مسواک کرنا۔
۱۱۔بیوی کو پیار کرنا جب کہ منی نکلنے کے قصد سے نہ ہو، ہر وہ کام کرنا جس سے شہوت بھڑک اٹھے اور اگر منی نکلنے کے قصد سے کرے تو روزہ باطل ہوجاتا ہے۔

جہان قضا و کفارہ دونوں واجب ہیں. 1400 _1399 ۹۔ قے کرنا. 1397 _1389
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma