جن لوگوں پر روزہ واجب نہیں ہے.1455_1450

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
چاند ثابت ہونے کا طریقہ. 1461_1456 مسافر کے روزے کے احکام. 1449_1440

مسئلہ ۱۴۵۰: وہ بوڑہا مرد اور بوڑھی عورت جس کے لئے روزہ رکھنا مشکل ہے روزہ چھوڑ سکتے ہیں۔ البتہ روزانہ ایک مد تقریبا (۷۵۰ گرام) گیہوں یا جو یا اس کے مانند دوسری چیز فقیر کو دینا ہوگا۔ اور بہتر ہے کہ گیہوں اور جو کے بدلے روٹی دیں اور روٹی دینے کی صورت میں احتیاط واجب ہے کہ اتنی روٹی دیں کہ وہ روٹیاں ایک مد خالص گیہوں کے مقدار کے برابر ہوں (یعنی ایک مد گیہوں کی جتنی روٹیاں ہوتی ہیں اتنی روٹیوں سے کم نہ دیں۔ مترجم۔
مسئلہ ۱۴۵۱: جن لوگوں نے بڑھا پے کی وجہ سے روزے نہ رکھے ہوں اگر مناسب زمانہ میں جب ہوا گرم نہ ہو دن بھی چھوٹا ہو وہ ان روزوں کی قضا کرسکتے ہوں تو احتیاط یہ ہے کہ قضا کریں۔
مسئلہ ۱۴۵۲: جو لوگ استسقآء کی بیماری میں مبتلا ہوں یعنی ان کو بہت پیاس لگتی ہوا در روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو یا جن کے لئے روزہ بہت مشکل ہو ان لوگوں پر روزہ واجب نہیں ہے۔ لیکن ہر دن کے بدلے ایک ایک مد طعام (جیسا کہ مسئلہ سابقہ میں بیان کیا گیا) کفارہ دیں اور بہتر ہے کہ ضرورت سے زیادہ پانی نہ پئیں اور اگر بعد میں قضا رکھیں۔
مسئلہ ۱۴۵۳: حاملہ عورتیں جن کا وضع حمل قریب ہوا ور روزہ بچہ کے لئے ضرر رکھتا ہو توان عورتوں پر روزہ واجب نہیں ہے لیکن کفارہ دینا (جیسا کہ اس سے پہلے والے مسئلہ میں بیان کیا گیا ہے) ضروری ہے اور اگر روزہ خود حاملہ عورت کے لئے ضرر رساں ہو تو نہ اس پر روزہ واجب ہے نہ کفارہ بلکہ بعد میں قضا واجب ہے۔
مسئلہ ۱۴۵۴: دو دھ پلانے والی عورت چاہے بچہ کی ماں ہو یا دایہ ہو اگر روزہ رکھنے سے دودھ میں کمی آتی ہوا در بچہ کی تکلیف کا سبب ہو تو اس پر روزہ واجب نہیں ہے ہاں وہی روزانہ ایک مد کا کفارہ واجب ہے۔ البتہ بعد میں قضا بھی واجب ہے لیکن اگر روزہ خود دودھ پلانے والی کے لئے ضرر رساں ہوتو نہ روزہ واجب ہے نہ اس کا کفارہ۔ صرف چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا واجب ہے۔
مسئلہ ۱۴۵۵: اگر کوئی عورت بغیر اجرت بچے کو دودھ پلانے پر تیار ہو یا کوئی شخص بغیر احسان جتائے دایہ کی اجرت دینے پر تیار ہو تو اس صورت میں روزہ رکھنا واجب ہے۔

چاند ثابت ہونے کا طریقہ. 1461_1456 مسافر کے روزے کے احکام. 1449_1440
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma