مستحبی روزہ رکھنے کے لئے یہ واجب نہیں ہے. 1473_1472

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
خمس کے احکام. 1474 مکروہ و مستحب روزے. 1471_1469

مسئلہ ۱۴۷۲: چھ قسم کے لوگوں کے لئے روزہ کو باطل کرنے والے کام سے اجتناب کرنا مستحب ہے اس کے با وجود کہ ان پر روزہ واجب نہیں ہے۔
۱۔۔۔وہ مسافر حضرات جنھوں نے سفر میں روزہ توڑدیا ہوادر ظہر سے پہلے اپنے وطن یا ایسی جگہ پہنچ جائیں کہ جہاں دس دن رہنا چاہتے ہوں۔
۲۔۔۔وہ مسافر جو ظہر کے بعد اپنے وطن یا ایسی جگہ پہنچ جائے جہاں دس دن رہنے کا ارادہ ہو۔
۳۔۔۔جو مریض ظہر سے پہلے اچھا ہوجائے اور روزہ کو باطل کرنے والا کام کرچکا ہو اور روزہ نہ رکھ سکتا ہو۔
۴۔ ۔۔ جو مریض ظہر کے بعد اچھا ہوچاہے اس وقت تک مبطلات روزہ میں سے کسی چیز کو انجام نہ دیاہو۔
۵۔۔۔ جو عورتیں دن میں حیض یا نفاس سے پاک ہوجائیں۔
۶۔۔۔ جو کافر رمضان میں ظہر کے بعد مسلمان ہو۔ لیکن اگر ظہر سے پہلے مسلمان ہو اور اس وقت تک کچھ کھا یا پیانہ ہو تو احتیاط واجب ہے کہ اس دن کا روزہ رکھے۔
مسئلہ ۱۴۷۳: روزہ دار کے لئے مستحب ہے کہ روزہ افطار کرنے سے پہلے مغرب و عشاء کی نماز پڑھ لے۔ لیکن اگر حضور قلب کے ساتھ نہ پڑھ سکتا ہو یا کوئی شخص افطار کے لئے اس کا انتظار کر رہاہو۔ تو بہتر ہے کہ پہلے افطار کرے لیکن بس اتنا کہ جس کے بعد نماز کو اس کے فضیلت کے وقت میں پڑھ سکے۔

خمس کے احکام. 1474 مکروہ و مستحب روزے. 1471_1469
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma