صیغہ خرید و فروخت.1791_1789

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
درخت پر لگے پھلوں کا بیچنا. 1795_1792رقم و جنس کے شرائط. 1788_1782

مسئلہ ۱۷۸۹: بیچنے والا اور خرید نے والا دونوں جس زبان سے واقف ہوں اسی زبان میں صیغہ جاری کرسکتے ہیں اس لئے اگر بیچنے والا اردو میں کہے: میں نے اس جنس کو فلاں قیمت پر ہیچ دیا اور خریدار کہے:میں نے قبول کیا، تو صحیح ہے اسی طرح کسی بھی ایسی عبارت میں معاملہ کیا جاسکتا ہے جو اس مطلب کو ادا کرے۔ لیکن اگر صیغہ نہ جاری کیاجائے بلکہ بیچنے والا بیچنے کی نیت سے خریدار کودے اور وہ اسی نیت سے لے تو کافی ہے۔
(بشرطیکہ معاملہ کے تمام دوسرے شرائط موجود ہوں۔)
مسئلہ۱۷۹۰: اسناد معاملہ کا دستخط چاہے حکومتی دفتروں میں ہو یا کسی اور جگہ لفظی صیغہ کی جگہ پر شمار ہوگا۔
مسئلہ۱۷۹۱: صیغہ جاری کرتے وقت دونوں کا قصد انشاء کرنا ضروری ہے یعنی دونوں کا مقصد صیغہ جاری کرنے سے خرید و فروخت ہو۔ اسی طرح جہاں عملی طور سے یہ کام انجام دیاجائے وہاں بھی قصد انشاء کرنا ضروری ہے۔

درخت پر لگے پھلوں کا بیچنا. 1795_1792رقم و جنس کے شرائط. 1788_1782
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma