نقد و ادھار کا معاملہ. 1801 _1796

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
بیع سلف اور اس کی شرائط .1804_1802درخت پر لگے پھلوں کا بیچنا. 1795_1792

مسئلہ ۱۷۹۶: اگر کسی چیز کو نقد بیچا جائے تو بیچنے والا معاملہ کے بعد رقم کا اور خرید نے والا جنس کا مطالبہ کرسکتاہے اور اپنے قبضہ میں لے سکتا ہے۔ البتہ مکان، زمین اور اس قم کی چیزوں پر قبضہ کا مطلب یہ ہے کہ اس کو خرید نے والے کے اختیار میں اس طرح دید یا جائے کہ وہ تصرف کرسکے اور منقولہ چیزوں مثلا قالین لباس و غیرہ پر قبضہ کا مطلب یہ ہے کہ خریدار کے حوالہ اس طرح کردے کہ اس کا جہاں جی چاہے لی جاسکے کوئی روکنے ٹوکنے والا نہ ہو۔
مسئلہ ۱۷۹۷: ادھار میں مدت مکمل طرح سے معین ہونی چاہئے اور اگر کوئی تاریخ معین نہ کرے تو معاملہ باطل ہے۔
مسئلہ ۱۷۹۸: قسطوں پر بیچی ہوئی چیز کی قیمت کا مطالبہ اس کے مدت سے پہلے نہیں کیا جا سکتا ہاں اگر مالک (خریدار) مرجائے تو اس کے مال سے قیمت کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے چاہے ابھی قرض دینے کا وقت نہ پہونچاہو۔
مسئلہ ۱۷۹۹: وقت آجانے کی بعد اگر خریدار قیمت نہ دے سکے تو اس کچھ مہلت دینی چاہئے۔
مسئلہ ۱۸۰۰: اگر کسی چیز کو نقد ایک قیمت سے اور قسطوں میں اس سے زیادہ قیمت پر بیچے اور خریدار قبول کرے تو کوئی حرج نہیں ہے یہ سود بھی نہ ہوگا مثلا کہے اس چیز کو نقدار اتنی قیمت پردوں گا اور قسطوںمیں اتنی قیمت پر۔
مسئلہ ۱۸۰۱: اگر کسی چیز کو قسطوں میں بچے اور بعد میں کچھ رقم کم کرکے نقد لے لے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
 

بیع سلف اور اس کی شرائط .1804_1802درخت پر لگے پھلوں کا بیچنا. 1795_1792
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma