طلاق کے متفرق احکام. 2174_2169

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
غصب کے احکام. 2192_2175طلاق مبارات. 2168_2164

مسئلہ ۲۱۶۹: اگر کسی نامحرم عورت کو بیوی سمجھ کر اس سے ہم بستری کرے تو عورت طلاق کی عدت کے برابر عدت رکھے، خواہ عورت کو معلوم ہو کہ یہ میرا شوہر نہیں ہے یا معلوم نہ ہو۔ لیکن اگر شوہر جانتا ہے کہ یہ میری بیوی نہیں ہے لیکن عورت اس کو اپنا شوہر سمجھتی رہی تب بھی بنابر احتیاط عورت عدت رکھے۔
مسئلہ ۲۱۷۰:اگر کوئی مرد کسی عورت کو دھو کہ دے اور اس سے کہے تو اپنے شوہر سے طلاق لے لے میں تجھ سے شادی کرلوں گا۔ پس اگر عورت ایسا کرے تو اس کا طلاق و عقد دونوں صحیح تو نہیں۔ مگر دونوں نے بہت بڑے گناہ کا ارتکاب کیاہے (لیکن یہ اسی صورت میں صحیح ہے کہ پہلے اس عورت سے زنانہ کرچکاہو ور نہ وہ عورت اس پر حرام ہے۔)
مسئلہ ۲۱۷۱: اگر عورت عقد کے وقت شرط کرے کہ اگر میرا شوہر سفر کرے یا وہ نشہ آور چیز کا عادی ہوجائے یا میرا نان و نفقہ نہ دے تو مجھے طلاق لینے کا حق ہوجائے گا۔ تو یہ شرط باطل ہے۔ لیکن اگر شرط یہ ہو کہ میں اپنے شوہر کی طرف سے وکیل طلاق ہوجاوں گی اگر اس نے ان میں سے کی کا ارتکاب کیا اور خو د طلاق لے لوں گی تو یہ وکالت صحیح ہے اور ایسی صورت میں وہ خود طلاق لے سکتی ہے۔
مسئلہ ۲۱۷۲: جس عورت کا شوہر گم ہوجائے اور اسے معلوم نہ ہو کہ شوہر زندہ ہے یا مرگیا اور وہ طلاق لے کر دوسری شادی کرنا چاہے تو مجتہد عادل کے پاس جاکر شریعت کے مخصوص حکم کے مطابق عمل کرے۔
مسئلہ ۲۱۷۳: پاگل شخص کے باپ دادا اگر پاگل کی بیوی کو طلاق دینے میں مصلحت سمجھتے ہوںتو طلاق دے سکتے ہیں۔ لیکن نا بالغ بچہ کی بیوی اگر دائمی ہے تو اس بچہ کا ولی بنابر احتیاط واجب بچہ کی بیوی کو طلاق نہیں دے سکتا۔ ہاں اگر بچہ کی بیوی کچھ مدت کی لئے ہو (یعنی متعہ کیا ہو) اور وہ مصلحت جانتا ہو تو باقیماندہ و مدت اس کو بخش سکتاہے۔
مسئلہ۲۱۷۴: اگر کوئی شخص دوا ایسے آدمیوں کے سامنے اپنی بیوی کو طلاق دیدے جن کو وہ عادل سمجھتا ہو تو جو لوگ ان دونوں کو عادل نہیں سمجھتے بنابر احتیاط واجب وہ نہ خود اس مطلقہ سے متعہ کریں اور نہ دوسرے سے اس کا عقد کریں ہاں اگر ان دونوں کی عدات میں شک ہو شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

غصب کے احکام. 2192_2175طلاق مبارات. 2168_2164
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma