۱۔ بینکی معاملے ، قرض حسنہ (و غیرہ) 2428_

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
سفتہ (پرونوٹ) کے احکام. 2432_2429دفاع و امر بالمعرؤف و نھی عن المنکر کے مسائل. 2419_2411

مسئلہ ۲۴۲۰: لوگ جو ر قوم کرنٹ اکاونٹ کے حساب سے بینکوں میں رکھتے ہیں جو قرض الحسنہ کی صورت میں ہوتی ہے کہ جب چاہیں اس کو نکال لیں۔ اگر اس رقم کے مقابلہ میں رودکی قرارداد ہو تو حرام ہے۔ اور قرض بھی باطل ہے اور بینک اس رقم میں تصرف کرنے کا حق نہیں رکھتا۔
مسئلہ ۲۴۲۱: بینکوں میں رکھی جانے والی رقوم چاہے تھوڑی مدت کے لئے رکھی گئی ہوں یا زیادہ مدت کے لئے ان سے ملنے والا سود اسی صورت میں حلال ہے جبکہ شرعی اصول کے مطابق ہو اور عقود اسلامی و قرارداد (معاہدہ) اسلام کے مطابق ہو جیسے مضاربہ و شرکت و غیرہ ۔ اور رقم رکھنے والے کو یقین ہو یا کم از کم قابل ملاحظہ احتمال ہو کہ بینک اس کی وکالت میں ان قراردادوں کو شرعی طریقہ سے انجام دے گا۔ لیکن اگر یہ یقین ہو کہ یہ تو صرف دکھادے کے لئے اور کاغذی صورت میں ہے تو پھر سود حرام ہے۔
مسئلہ ۲۴۲۲: لوگ بینکوں سے بعنوان قرض حسنہ یا کسی اور عنوان سے جو رقم لیتے ہیں اور کچھ اضافہ کے ساتھ بینک کو واپس کرتے ہیں وہ اسی صورت میں حلال ہے کہ معاملہ شرعی طریقہ سے انجام دیاگیا ہو اور اس میں سود کا پہلو نہ رہاہو۔
مسئلہ ۲۴۲۳: اگر انسان جانتا ہے کہ بینک میں حلال و حرام دونوں قسم کی رقوم موجود ہیں لیکن یہ نہ جانتا ہو کہ بینک سے جو رقم لے رہاہے وہ حرام رقوم سے ہے یا نہیں ہے تو اس رقم ہے تو اس میں تصرف جائز نہیں ہے اور اس رقم کا حکم مجہول المالک کاہے۔ لہذا بنابر احتیاط واجب حاکم شرع کی اجازت سے اصلی مالک کی طرف سے صدقہ کردے۔ اس مسئلہ میں داخل و خارجی ، حکومتی و غیر حکومتی تمام بینکوں کا حکم ایک ہے۔
مسئلہ ۲۴۲۴: غیر ملکی اور غیر اسلامی بینکوں سے سود لینا جائزہے لیکن مسلمان بینکوں سے سود لینا جائز نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۴۲۵: صرف براء ت جائزہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بینک یا تاجر کسی سے کہیں پر رقم لے کر اس حوالہ کردے کہ تم فلاں جگہ یا فلاں شخص سے جا کر یہ رقم وصول کرلو اور اس حوالہ کے مقابلہ میں وہ کوئی اجرت لے تو جائزہے۔ اب اجر ت چاہے اس رقم سے کم کرے یا الگ سے وصول کرے۔ اسی طرح اگر بینک یا کوئی مالی ادارہ کسی کو کوئی رقم دے اور حوالہ کردے کہ فلاں برانچ میں یا فلاں شخص کو یہ حق دیدے اور یہ شخص حق الزحمت کے عنوان سے کچھ اجرت لے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۴۲۶ رہنی یا غیر رہنی بینک اگر کسی سے رہن لے کر اس کو بشرط سود قرض دے تو 2420میں بطور متناسب ہو نہ یہ کہ اس سودی رقم کو مزدوری کے نام سے لیں۔
مسئلہ ۲۴۲۸: بعض صندوقہا ئے قرض الحسنہ والے اپنے اصلی سرمایہ کی کچھ رقم تجارت و غیرہ میں لگادیتے ہیں تا کہ اس کی آمدنی سے مصارف صندوق یا جلنے کی صورت میں ہونے والے اخراجات یا قرضوں کی قسطوں کو پورا کریں۔ یہ کام اس وقت جائزہے جب امانت گزاروں کو اس کی اطلاع ہو اور انہوں نے اجازت بھی دیدی ہو اور حاصل ہونے والی آمدنی بھی صرف بینکوں کے اخراجات میں خرچ ہو۔

سفتہ (پرونوٹ) کے احکام. 2432_2429دفاع و امر بالمعرؤف و نھی عن المنکر کے مسائل. 2419_2411
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma