نماز آیات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
نماز جمعہ جماعت کے احکام

سوال ۲۸۳۔ مہربانی فرماکر نماز آیات کے سلسلے میں نیچے دیئے گئے سوالوں کے جوابات عنایت فرمائیں:
الف) آپ نے فرمایا ہے کہ نماز آیات واجب فوری ہے، کیا قضائے حاجت، قرض کی ادئیگی وغیرہ جیسے کام بھی اس فوریت کے منافی ہیں؟
ب) اگر نماز واجب پڑھنے کے دوران زلزلہ آجائے تو نماز واجب اور نماز آیات کے سلسلے میں ہمارا کیا وظیفہ ہے؟
ج) اگر ایک معتمد شخص کسی سے کہے: ”کل زلزلہ آیا تھا“ اور وہ بھی اطمیان کرلے، حالانکہ وہ خود بھی عمومی جگہوں جیسے بازار اور سڑک پر موجود تھا مگر اس نے کچھ سنا نہیں تھا، اس صورت میں اس کا وظیفہ کیا ہے؟

جواب الف: اس سے مراد یہ ہے کہ تساہلی سے کام نہ لے اور اس کو تاخیر میں نہ ڈالے ۔
جواب ب: اگر نماز واجب کے دوران زلزلہ آجائے تو نماز واجب ختم کرنے کے بعد نماز آیات بجالائے ۔
جواب ج : ایسے شخص پر نماز آیات واجب نہیں ہے، اگرچہ احتیاط یہ ہے کہ اس کو بجالائے ۔

سوال ۲۸۴۔ ۱۹ خرداد ۱۳۸۳ھ ش کو زہرہ ستارہ سورج کے گرد اور اپنے محور پر گردش کرتے ہوئے سورج کے سامنے سے گذرا تھا، اس طرح کہ زمین والوں کو دوربین کے ذریعہ دیکھنے سے سورج پر کالے رنگ کا ایک دھبہ دکھائی دیا تھا ۔
۱۔ کیا یہ حادثہ جزئی کسوف (تھوڑا سورج گہن) شمار ہوگا اور نماز آیات کے واجب ہونے کا سبب بن جائے گا؟
۲۔ کیا دوسرے سیاروں کا ایک دوسرے کے سامنے ایسے آجانا کہ ایک دوسرے کے دکھنے میں مانع ہوجائیں، نماز آیات کے وجوب کا سبب ہوتا ہے؟

جواب ۱: اتنی مقدار، جزئی کسوف (سورج گہن) شمار نہیں ہوگی۔
جواب ۲: نماز آیات سورج گہن اور چاند گہن سے مخصوص ہے ۔

نماز جمعہ جماعت کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma