8 . جهوٹ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
9 . نشه آور اشیاء7 . غیبت

سوال ۴۹۰۔ آج کے زمانے میں بہت سے لوگوں سے جھوٹ سننے کو ملتا ہے اور جس وقت انھیں امربالمعروف اور نہی عن المنکر کیا جاتا ہے تووہ کہدیتے ہیں: ”ہم نے تو مذاق کیا ہے!“ یا کہتے ہیں: ”کسی مصلحت سے جھوٹ بولا ہے“ برائے مہربانی آپ فرمادیں کہ مذاق میں جھوٹ بولنے کا کیا حکم ہے؟ اور مصلحت کے لئے جھوٹ بولنا کسے کہتے ہیں؟

جواب: اگر مخاطب سمجھ جائے کہ مذاق میں کہہ رہا ہے تو جھوٹ شمار نہیں ہوگا اور مصلحت کے لئے جھوٹ ، اُسے کہتے ہیں کہ سچ بولنے سے زیادہ جھوٹ بولنے میں مصلحت ہو جیسے دو حضرات کے درمیان میں صلح کرانے کے لئے جھوٹ سے کام لینا ۔

سوال ۴۹۱۔ جب کسی شخص نے اپنا قرض ادا کردیا ہو یا قرضہ دینے والے نے اس کو بخش دیا ہے لیکن کچھ عرصہ کے بعد مقروض آدمی کے خلاف رپورٹ کردے کیا اس صورت میں مذکورہ دعوے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے وہ شخص توریہ کرسکتا ہے یا قسم کھاسکتا ہے کہ اس نے بالکل قرض نہیں لیا ہے؟

جواب: سوال کے فرض میں اگر اس کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو اور فقط یہی ایک راستہ ہو تو کوئی معیوب بات نہیں ہے ۔

سوال ۴۹۲۔ توریہ کسے کہتے ہیں؟ برائے مہربانی مثال دے کر وضاحت فرمائیں کیا توریہ، ضرورت کے وقت سے مخصوص ہوتا ہے یا غیر ضروری مواقعہ پر بھی جائز ہے؟

جواب: توریہ، یہ ہے کہ آدمی دو پہلو بات کرے، اس بات سے اس کی مراد کوئی اور چیز ہو لیکن مخاطب کچھ اور سمجھے جیسے کوئی کسی کے دروازے پر جاکر سوال کرے کہ: فلاں صاحب گھر پر ہیں؟ اور اندر سے جواب دینے والا شخص اس کے جواب میں کہے، یہاں پر نہیں ہیں اور ”یہاں“ سے اس کی مراد ، دروازے کے پیچھے کی جگہ ہو، لیکن سننے والا شخص خیال کرے کہ فلاں شخص گھر میں نہیں ہے، نیز اس قسم کے توریہ میں، حالت ضرورت کی شرط نہیں ہے؛ اگرچہ بہتر یہی ہے کہ حالت ضرورت کی مراعات کی جائے ۔
9 . نشه آور اشیاء7 . غیبت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma