اولیاء دم

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
استیفائے قصاص (قصاص کا انجام دینا)قصاص کے شرائط

سوال ۱۰۷۴-- قتل عمد میں حق ِ قصاص کا مالک کون ہے؟ مجنی علیہ (مقتول) یا اولیاء دم (وارثین)

جواب: مجنی علیہ حقِ قصاص کا مالک ہے اوریہ حق اس سے ورثہ کی طرف منتقل ہوتا ہے۔

سوال ۱۰۷۵ -- اگر باپ یا دادا اپنے چھوٹے بچے پر ضرب وجرح کے مرتکب ہوں تو حاکم شرع تک کون شکایت پہنچائے گا؟ کیا اس صورت میں قصاص ممکن ہے؟ با پ یا داد کی دیت یا قصاص کے اوپر محکومیت کی صورت میں ، دیت کا وصول کرنا، یا قصاص کا جاری کرنا کس کے اوپر ہے؟

جواب: اس جیسے موارد میں حاکم شرع، صغیر کا ولی ہے اور وہ ہی احقاق حق کرے گا۔

سوال ۱۰۷۶ -- اگر مقتول کے وارثین صغیر ہوں تو حضور فرمائیں:
۱۔ کیا ہمیشہ اولیاء صغار کا دیت لینا صغار کے لئے اصلح وبہتر ہے، یا یہ کہ صغیر کا ولی، حسب حالت، جانی کو معاف یا قصاص کا مطالبہ کرسکتا ہے؟

جواب: غالباً دیت لینا صغار کی مصلحت میں ہوتا ہے؛ لیکن بہت ہی نادر جگہیں ایسی ہےں کہ عفو یاقصاص صغار کی مصلحت میں ہو۔

۲۔ کیا اس جگہ ولی اور قیّم کے دائرہ اختیار میں کوئی فرق ہے؟

جواب: دونوں کو چاہیے کہ صغیر کی مصلحت کو مدنظر رکھیں۔

سوال ۱۰۷۷ -- جب تمام اولیاء دم (وارثین) صغیر ہوں تو تکلیف کیا ہے؟

جواب: صبر کی مصلحت کی صورت میں صبر کرنا چاہیے اور قاتل کو ، ضمانت لے کر اور بچوں کی کفالت کی شرط پر آزاد کردیں تاکہ بچے بڑے ہوکر خود فیصلہ کریں اور اگر ولی مصلحت دیکھے (کہ غالباً مصلحت اسی میں ہے) تو دیت لے لے۔

سوال ۱۰۷۸-- اگر مقتول مسلمان ہو، لیکن اولیاء دم کافر ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب: حاکم شرع اولیاء دم کو حاضر کرے گا اور ان کو اسلام کی دعوت دے گا، اگر قبول کرلیا تو قاتل کا اختیار ان کے سپرد کردے گا کہ وہ قصاص کریں یا دیت لے لیں اور اگر اسلام کو قبول نہ کریں تو حاکم شرع دیت لے گا اور بیت المال کو دے دےگا۔

سوال ۱۰۷۹ -- اگرحال حاضر میں اولیاء دم سے رابطہ ممکن نہ ہو لیکن آئندہ میں ان تک پہنچنے کا امکان ہو تو حکم کیا ہے؟

جواب: صبر کریں تاکہ دسترسی حاصل ہوجائے؛ لیکن چنانچہ وقت طولانی ہو تو قاتل کو وثیقہ اور کفالت کافی لینے کے بعد آزاد کردیں

سوال ۱۰۸۰ -- قتل کے مورد میں جب نوبت حاکم کی ولایت تک پہنچ جائےتو فرمائیے کیا ولی امر ، اولیاء دم کی مانندقصاص کی درخواست یا دیت لینے کے علاوہ عفو کا حق بھی رکھتا ہے؟

جواب: ولی امر عفو کا حق نہیں رکھتا ؛ بلکہ یا تو قصاص کرے یا دیت لے لے (جو بھی مسلمین کی مصلحت میں ہو)

سوال ۱۰۸۱ -- کیا باپ اپنے چھوٹے بچے کی ان جراحتوں اور زخموں ، چاہے وہ عمدی ہوں یا غیر عمدی کے مورد میں جو دوسروںنے اس کے بدن پر نے وارد کی ہوں، دیت سے بھی درگذر کرسکتا ہے اور قصاص سے بھی صرف نظر؟ جبکہ باب قصاص میں فتویٰ اور قانون یہ ہے کہ ”صغیر کا ولی حق نہیں رکھتا کہ مجّاناً (مفت) قاتل کو معاف کردے“ کیا یہ موضوع ان جراحات اور نقصانات کی طرف بھی سرایت کرے گا جو قصاص یا دیت کا سبب بنتا ہے؟

جواب: کوئی فرق نہیں کرتا؛ لیکن صغیر کی مصلحت کو مدنظر رکھنا چاہیے اور صغیر کی مصلحتغالباً دیت لینے میں ہے۔

سوال ۱۰۸۲ -- قصاص کو انجام دینے کے سلسلے میں نیچے بیان ہوئے دو فرضوں میں اپنی مبارک نظر بیان فرمائیں:
الف) اگر مقتول کے وارثین ، ایک چھوٹے بچہ یا چند چھوٹے بچوں میں منحصر ہوں تو حکم کیا ہے؟

جواب: اگر ان کی مصلحت دیت لینے میں ہو اور قاتل بھی دیت دینے پر راضی ہو تو دیت لینا چاہیے اور اگر ان کی مصلحت قصاص میں ہو تو ولی دم (وارث) قصاص کرسکتا ہے اور ابہام کی صورت میں قاتل کو معتبر وثیقہ لے کر آزاد کردیں تاکہ بچے بڑے ہوکر خود فیصلہ کریں۔

ب) تمام اولیاء دم کے بچوںکے مجنون ہونے کی صورت میں حکم کیا ہے؟

جواب: ان کا ولی ان کی مصلحت کو مد نظر رکھ کر اقدام کرے۔

سوال ۱۰۸۳ -- چنانچہ اولیاء دم ، انجام قصاص یا مطالبہ دیت سے صرف نظر کرجائیں کیا بعد میں ان کو اپنی نظر سے پلٹنے کا حق ہے ؟

جواب: بعد میں نظرکونہیں بدل سکتے۔

سوال ۱۰۸۴ -- اگر اولیاء دم نے دیت کا تقاضا ہو کیا وصولی سے پہلے اپنی نظر کو تبدیل کرسکتے اور قصاص کا تقاضا کرسکتے ہیں؟ دیت کی وصولی کے بعد حکم کیا ہے؟

جواب: دیت کی وصولی کے بعد جائز نہیں ہے اور پہلے بھی اگر مصالحہٴ شرعیہ دیت کے اوپر انجام پایا ہوتو اس کی تغییر بھی جائز نہیں ہے۔

سوال ۱۰۸۵ -- اگر اولیاء دم قصاص کا تقاضا کریں کیا حکم جاری ہونے سے پہلے فقط معاف کرسکتے ہیں؟ یا دیت کے مطالبہ کا بھی امکان ہے؟ کیا اس حالت میں قاتل سے مصالحہ کرکے دیت سے زیادہ کوئی چیز طلب کی جاسکتی ہے؟

جواب: قصاص کو قاتل کی رضایت سے ہر چیز سے بدلا جاسکتا ہے لیکن انصاف کی رعایت کرنا ہر حال میں اچھا ہے۔

سوال ۱۰۸۶ -- میرا بیٹا اپنی بیوی کے گھرو الوں کی شیطنت آمیز تحریکات کی وجہ سے لڑائی جھگڑا اور اپنی خوش دامن (ساس)کے فوت کا سبب بن کر قصاص اور فاضل دیت پر محکوم ہوا، کبیر وارثین اور صغار (بچے) کے باپ نے (اصالتاً وولایتاً) کامل دیت سے زیادہ رقم وصول کرنے پر رضایت دے دی ؛ ہرچند قانونی اور تحریری رضایت نامہ میں دیت لینے پر کوئی اشارہ نہیںہوا ہے، کیا صغار (بچوں) کا باپ صغار کی طرف سے در گذر کرسکتا ہے یا دیت لینے پر راضی ہوسکتا ہے یا ضروری ہے کہ صغار کے رشد وبلوغ کا منتظر رہے؟ کیا آخری صورت میں وثیقہ لے کر مجرم کی موقت آزادی ، جب تک صغار بڑے ہوں ممکن ہے؟

جواب: صغار کا ولی جو ان کے نفع میں ہے انجام دے، اگر قصاص ان کے نفع میں ہو تو ان کے اوپر چھوڑدے تاکہ بڑے ہوکر وہ خود قصاص کریں، اس صورت میں وثیقہ کافی کے ساتھ مجرم کو آزاد کردیں اور اگر دیت ان کے نفع میں ہے تو دیت لے لے اور درگذشت کردینا تو بہت ہی نادر موقعوں کے علاوہ صغار کے نفع میں نہیں ہے۔

سوال ۱۰۸۷ -- اگر قہری ولی صبر کرنا چاہے تاکہ ولی دم (وارث) خود بالغ ہوکر فیصلہ کرے اور اس سے مہم مصالح فوت ہوجائیں (جیسے قاتل ۸۰ سال کا بوڑھا ہو اور ولی دم ۲سالہ بچہ اگر ا س کے بلوغ تک صبر کرےں احتما ل قوی یہ ہے کہ قاتل مرجائے گا اور ولی دم کا نہ تو حقّ قصاص باقی رہے گا اور نہ ہی دیت) ایسی صورت میں قہری ولی نیچے دیے گئے کالموں میں سے کس کو انتخاب کرے ؟
الف) قصاص کا تقاضا کرے۔
ب) دیت لینے پر مصالحت کرلے۔
ج) دیت سے کم لینے پر صلح کرلے۔
د) قاتل کو معاف کردے۔

جواب: اس طرح کے مورد میں صغیر کی مصلحت دیت لینے میں ہے؛ جتنی مقدار پر بھی مجرم راضی ہوجائے۔

سوال ۱۰۸۸ -- چنانچہ اولیاء دم میں بعض قصاص کے خواہاں ہوں کیا بیوی یاشوہر کا سہم الدیہ (دیت کا حصہ) تمام اولیاء دم کے حساب میں (بچے ہوں یا بڑے کہ جنھوںنے دیت کا تقاضا کیا ہو) تاثیر گذار ہے؟

جواب: زوجہ کا قصاص میں کوئی سہم(حصہ) نہیں ہے لیکن اگر دیت میں تبدیل ہوجائے تو حصہ کی حقدار ہے۔

سوال ۱۰۸۹ -- ایک شخص کا قتل ہوا اور اس کے پسماندگان میں صرف اس کی حاملہ بیوی ہو اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ زوجہ ولی دم نہیں ہوسکتی کیا اس کا حمل (وہ بچہ جو ابھی رحم میں ہے) قصاص کے مسئلہ میں اس کا ولی دم ہوسکتا ہے؟ اگر ا س حمل کے علاوہ کوئی دوسرا وارث بھی موجود ہو تو کیا وہ وارث ، تنہا ولی دم ہوگا؟

جواب: انتظار کرنا چاہیے، چنانچہ حمل زندہ متولد ہوجائے، انحصار کی صورت میں فقط وہ ہی ولی دم ہے، اس صورت کے علاوہ میں اس امر میں شریک قرار پائے گا۔

استیفائے قصاص (قصاص کا انجام دینا)قصاص کے شرائط
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma