۱۰ ۔ ناخن کاٹنا :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
11. سفر کی حالت میں زیر سایہ جانا : ۹ ۔ انواع روغن اور کریم کی بدن پر مالش :

مسئلہ 127 ۔ ہاتھ یا پیر کا ناخن کاٹنا یہاں تک کہ ایک ناخن یا اس کا بعض حصہ کاٹنا بھی محرم پر حرام ہے ، لیکن اگر ناخن کو آسیب پہونچا ہے اور اس کا باقی رہنا باعث ضرر ہے یا شدید تکلیف کا باعث ہے تو اس کو قطع کر سکتا ہے -
مسئلہ 128 ۔ اگر بھول کر یا نا واقف مسئلہ ہونے کی بناء پر ناحق کاٹ لے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اگر عمداً ہو تو ہر ناخن کاٹنے کا کفارہ ایک مد طعام ہے ( ۷۵۰ گرام ) اور اگر دونوں ہاتھوں کے تمام ناخنوں کو کاٹے تو اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے ، اس طرح اگر ہاتھ اور پیر کے تمام ناخنوں کو ایک مجلس ( نشست ) میں کاٹے ، اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے لیکن اگر ہاتھوں کے خاخنوں کو ایک نشست میں اور پاوٴں کے ناخنوں کو دوسری مجلس میں کائے تو اس کا کفارہ دو گوسفند ہے -
مسئلہ 129 ۔ قینچی یا ناخن گیر یہاں تک کہ دانت سے ناخن کاٹنے میں کوئی فرق نہیں ہے - مسئلہ 130 ۔ اگر ناخن کانٹے پر مجبور ہو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کا کفارہ شرح مذکورہ کے مطابق ادا کرے -
مسئلہ ۱۳۱ : جب بھی کوئی محرم کسی کے فتوی کے مطابق(یاکسی کے ذریعہ فتوی نقل کرنے کی وجہ سے) اپنے ناخن کاٹ لے اور خون آجائے تو فتوی دینے والے پر کفارہ کے عنوان سے ایک بھیڑ دینا واجب ہے بلکہ احتیاط کی بناء پر اگر خون بھی نہ آئے تب بھی ایک بھیڑ واجب ہے ۔

11. سفر کی حالت میں زیر سایہ جانا : ۹ ۔ انواع روغن اور کریم کی بدن پر مالش :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma