طواف کو کم یا زیاده کرنا :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
طواف کو کم یا زیادہ کرنا :احکام طواف :

مسئلہ ۱۹۸ : عمرہ تمتع کے طواف کو ترک کرنے کی مختلف صورتیں ہیں :
۱۔ جب بھی عمد ترک کرے اور ”عرفات“ میں وقوف کا وقت تنگ ہوجائے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ حج افراد کی نیت کرے اور حج کے بعد عمرہ مفردہ بجالائے اور اگلے سال حج تمتع کو دوبارہ انجام دے (احتیاط واجب کی بناء پر عرفات میں وقوف کا وقت عرفہ یعنی نو ذی الحجہ کی ظہر سے غروب تک ہے)۔
۲۔ اگر کوئی جہالت اور نادانی کی وجہ سے طواف کو ترک کردے تو اس کا حج ، حج افراد میں بدل جائے گا اور احتیاط واجب کی بناء پر اس کے بعد عمرہ مفردہ بجالائے اور اگلے سال حج تمتع کا اعادہ کرے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ کفارہ کے طور پر ایک اونٹ کی قربانی کرے ۔
۳۔ اگر کوئی بھولے سے طواف کو ترک کردے اس کا حج صحیح ہے اور جب بھی ا س کو یاد آجائے طواف کو بجالائے (اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ سعی کو بھی دوبارہ انجام دے) اور اگر اپنے وطن واپس آگیا ہے اور واپس جانا اس کے لئے سخت ہے تو ایک نائب بنائے تاکہ وہ اس کے طواف کو انجام دے اور اس وقت تک اس پر کوئی چیز حرام نہیں ہے اور احتیاط یہ ہےکہ ایک گوسفند ، قربانی کے لئے مکہ بھیجے اور اگر مکہ قربانی بھیجانا ممکن نہ ہو تو اپنے شہر میں قربانی کرے ۔
۴۔ اگر کوئی ”طواف حج“ کو ذی الحجہ کے آخر تک انجام نہ دے ، اگر اس کا یہ کام عمدی طور سے ہے تو اس کا حج باطل ہے اور سال آئندہ اس کو اعادہ کرے اور اگر جہالت یا نادانی کی وجہ سے ہو جب بھی اس کا حج باطل ہے (چاہے جاہل مقصر ہو یا جاہل غیر مقصر)اور حج کو اعادہ کرنے کے علاوہ احتیاط یہ ہے کہ ایک اونٹ کی قربانی بھی کرے ۔
اگر سہو اور فراموشی کی وجہ سے ہو تو طواف کی قضا کرے اور اس کا حج صحیح ہے ۔اور اگر وطن واپس آنے کے بعد یامکہ سے باہر جانے کے بعد یاد آئے اور مکہ واپس جانا اس کے لئے مشکل ہو تو تو کسی کو نائب بنائے تاکہ وہ اس کی طرف سے طواف کرے (اور مستحب ہے کہ اس کے بعدسعی کو بھی دوبارہ بجالائے اور ایک گوسفند منی میں قربانی کرے او راگر ممکن نہ ہو تو اپنے وطن میں قربانی کرے اوراس مدت میں کوئی چیز اس کواوپر حرام نہیں ہے)۔
۵۔ اگر طواف نساء کو ترک کردے چاہے عمدی طور پر ہو یا فراموشی کی وجہ سے، اس کی بیوی اس پر حرام ہے ، یہاں تک کہ واپس جائے ا ور طواف نساء کو بجالائے اور اگر ممکن نہ ہو یا مشکل ہو تو نائب بنائے اور اگر مرجائے تو اس کے ولی کو اس کے قضا طواف کو انجام دینا چاہئے اور اگر متعدد طواف نساء کو ترک کردیا ہو تو سب کے لئے ایک طواف کافی ہے ۔ اور ترک طواف نساء کے اس حکم میں مرد و عورت اور بچے کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔ اور اس کے بغیربیوی ، شوہر کے لئے اور شوہر بیوی کے لئے حلال نہیں ہوسکتے ۔

طواف کو کم یا زیادہ کرنا :احکام طواف :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma