مستحبات سعی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
۵ ۔ تقصیر :واجبات سعی

مسئله 239: سعی میں مندرجه ذیل امور مستحب هیں :
1 ۔ بہتر ہے سعی کی حالت میں با وضو ہو لیکن واجب نہیں ہے حتی زنان حائض بھی صفا و مروہ کے درمیان سعی کرسکتی ہیں یہاں تک کہ سوتے ہوئے بھی سعی کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے ( مثلا کرسی (وہیل چئرپر بیٹھ کر سعی کرتے ہوئے کچھ دیر سو سکتا ہے)۔
2 ۔ مستحب ہے طواف اور نماز طواف تمام کرنے کے بعد اگر ازدحام مانع نہ ہو -” حجر الاسود “ پر ہاتھ رکھے یا اس کو بوسہ دے اس کے بعد آب زمزم کی تلاش میں جائے اور تھوڑا سا پئے اور سر و بدن پر چھڑکے ، اس کے بعد سعی شروع کرے ، لیکن اگر ہاتھ رکھنا یا حجر اسود کو بوسہ دینا ازدحام کے باعث دوسروں یا اپنی اذیت کا موجب ہو بہتر ہے اس سے صرف نظر کرے ۔
3 ۔ سعی پیادہ یا سواری کی حالت میں بھی کی جاسکتی ہے خواہ سالم و توانا ہو یا بیمار و ناتواں ، لیکن جو افراد تو انائی رکھتے ہیں بہتر ہے پیادہ سعی کریں ۔
4 ۔ مستحب ہے مرد لوگ صفا سے مروہ جاتے وقت یا ہنگام باز گشت جب علامت گزاری شدہ جگہ کے پاس کہ جس کو آج چراغ سبز کے ذریعے مشخص کیا گیا ہے پہونچیں تو ” ہرولہ “کریں (ہرولہ حرکت سریع کے معنی میں ہے اور راستہ چلنے اور دوڑنے کی درمیانی حالت محسوب ہوتی ہے )، لیکن اگر ان کی ناراحتی کا باعث ہے اس کو ترک کریں
عورتوں کے لئے ہرولہ مستحب نہیں ہے اور مرد بھی اگر فراموش کر جائیں احتیاط یہ ہے واپس نہ ہوں ۔
5 ۔ بات کرنا ، حتی پانی پینا یا کوئی چیز کھانا سعی کی حالت میں جائز ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ اس حالت میں دعا اور ذکر خدا میں مشغول ہوں اور سکینہ و وقار کے ساتھ اور خدا کی ذات پاک کی طرف توجہ کو مرکوز رکھتے ہوئے سعی انجام دیں اور اپنی حالت کی حفاظت کریں اور اس کو محفوظ رکھیں ۔
مسئلہ ۲۴۰ : صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے وقت تھکاوٹ دور کرنے کے لئے آرام کرنے میں کوئی اشکال نہیںہے ، چاہے صفا میں ہو یا مروہ میں یا ان دونوں کے درمیان ، لیکن بہتر یہ ہے کہ تھکاوٹ کے علاوہ نہ بیٹھے اوراستراحت نہ کرے ۔
مسئلہ 241 ۔ اگر اتمام سعی اور انجام تقصیر کے بعد شک کرے کہ سات دور کو صحیح بجالایا ہے یا نہیں ؟ یا تمام شرائط موجود تھے یا نہیں ؟ اعتنا نہیں کرے گا ، لیکن اگر تقصیر سے پہلے شک کرے کہ ناقص بجالایا ہے یا کامل لازم ہے از سر نو سعی بجالائے ، لیکن اگر جانے سات دور کامل بجالایا ہے اور زیادہ میں شک کر رہا ہے ، اس کی سعی صحیح ہے اور اعتنا نہ کرے گا۔
مسئلہ 242 ۔ اگر یقین ہو کہ سعی ناقص بجالایا ہے مثلا چھ دور یا کم تر تھی ، واپس ہو اور جتنا ناقص سمجھتا ہے اس کی تکمیل کرے اور اس کی سعی صحیح ہے ۔

۵ ۔ تقصیر :واجبات سعی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma