رمی جمرات کے مستحبات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
قربانی کے مستحبات وقوف مشعر کے مستحبات

رمی جمرات میں چند امور مستحب ہیں :
۱ ۔ حالت رمی میں با وضو رہنا -
۲ ۔ جب سنگریزوں کو ہاتھ میں لے یہ دعا پڑھے :
” اٴَللّٰھُمَّ ھذِہِ حَصَیَاتی ، فَاَحْصِھِنَّ لی ، وَ ارفَعْھُنَّ فی عَمَلِی “ -
۳ ۔ ہر پتھر کو مارنے کے ساتھ تکبیر بلند کرے -
۴ ۔ اور ہر پتھر کہ مارے یہ دعا پڑھے :
” اَللّٰہُ اَکْبَرُ ، اَللّھُمَّ ادْحَرْ عَنِّی الشَّیْطانَ - اَللّھُمَّ تَصْدِیقاً بِکِتابِکَ ، وَ عَلیٰ سُنَّةِ نَبِیِّکَ ، مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - اٴَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لِی حَجّاً مَبْرُوراً ، وَ عَمَلاً مَقْبُولاً ، وَ سَعْیاً مَشْکُوراً ، وَ ذَنْباً مَغْفُوراً “ -
۵ ۔ بصورت امکان رمی جمرہ عقبہ کے وقت پانچ سے سات میٹر تک اس سے فاصلہ رکھے اور جمرہ اولیٰ اور وسطیٰ میں جمرہ کے کنارے کھڑا ہو -
۶ ۔ جمرہ عقبہ کو رو بہ جمرہ اور پشت بقبلہ ہو کر رمی کرے اور جمرہ اولی اور اوسطیٰ کو رو بقبلہ کھڑے ہو کر رمی کرے -
۷ ۔ اور منی میں اپنی جگہ واپس آنے کے بعد یہ دعا پڑھے :
” اٴَللّٰھُمَّ بِکَ وَ ثِقْتُ ، وَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ ، فَنِعْمَ الرَّبُّ ، وَ نِعْمَ الْمَوْلیٰ ، وَ نِعْمَ النَّصیرُ “ -

قربانی کے مستحبات وقوف مشعر کے مستحبات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma