۶۔ تبلیغ دین

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
۷۔ ٹراسٹ اور کارٹل۵۔ بیمہ

سوال ۱۵۲۲۔ دینی تعلیمات اور اسلامی تہذیب کے نشر وانتشار کرنے میں حکومت کا کیا مقام ہے؟ حکومت کی حاکمیت کن محوروں پر قائم ہے؟ کن کن جگہوں پر حکومت بلاواسطہ دینی خدمات کو انجام دینے کی ذمہ دار ہوگی؟

جواب: حکومت کو دینی تعلیمات اور اسلامی تہذیب کو رائج کرنے کے لئے بنیادی اور اساسی پرورگراموں کو ترتیب دینا چاہیے اور لوگوں کو بھی مختلف جہات سے اس کی پیروی کرنا چاہیے ۔

سوال ۱۵۲۳۔ موجودہ حالات ومقتضیات زمان اور وسیع پیمانہ پر ہماری تہذیب اور ہمارے کلچر پر حملے اور دنیا کے ذرائع ابلاغ اور مواصلاتی وسائل کو مدّنظر رکھتے ہوئے کیا دینی سرگرمیوں کے انجام دینے کے شیووں اور روشوں میں تجدید نظر کی گنجائش نہیںہے؟ یہ وظیفہ کس فاؤنڈیشن کے ذمَّہ ہے؟ کس طرح جدید اور کار آمد روشوں سے استفادہ کرسکتے ہیں؟ اس سلسلے میں حکومت کا کیا وظیفہ ہے؟

جواب: بے شک دینی فعّالیتوں کو انجام دینے کے لئے موجودہ شیوے اور روشیں کافی نہیں ہیں، تبلیغ کی سطح کو اونچا کرنے کے لئے آج کی دنیا میں موجود ذرائع اور وسائل کو صحیح پرورگراموں کے ساتھ اور اجتماعی طور سے استعمال کرنا چاہیے ۔

سوال ۱۵۲۴۔ اسلامی ممالک کے گذشتہ اور حال میں، دیگر حکومتوں اور عیسائیوں اور یہودی ممالک میں اور پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) اور ائمہ اطہار (علیهم السلام) کی سنت میں، حکومت اور دینی بنیادوں کے درمیان اور برتاؤ کے طریقے کے لئے بہترین نمونہ کیا ہے؟

جواب: حکومت کو دینی موسسوں کے استقلال کو مخدوش نہ کرنا چاہیے اور ان کو اپنی چادر تلے لے لینا چاہیے؛ لیکن ان کے اوپر دائمی اور سازندہ نظارت بہت بجا ہے، تاکہ خدا نخواستہ صحیح راستے سے منحرف نہ ہوجائیں ۔

سوال۱۵۲۵۔ اسلامی روایات کے مطابق دینی حکومت کی تشکیل میں لوگوں کی مشارکت اور میزان کا کردار کس طرح قابل تعیین اور تبیین ہے؟

جواب: لوگوں کا، حکومت کے حامی اور اسلامی حکومت کے بازووں کے عنوان سے نیز امر بالمعروف ونہی عن المنکر، نصیحت وہدایت کے عنوان سے اسلامی حکومت میں کردار ہے ۔

سوال ۱۵۲۶۔ لوگوں کے مقام کا ذکر موجودہ دستاویزات (اساسی قانون، خبرگان کے مذاکرات اور صحیفہ نور) میں کہاں پر ہے؟

جواب: قانون اساسی میں لوگوں کے مقام کو مدّنظر رکھا گیا ہے ۔

سوال ۱۵۲۷۔ دنیا کی موجودہ حکومتوں میں لوگوں کے مقام کی کس طرح تعریف کی گئی ہے؟
جواب: ان کے قانون اساسی میں آئی ہے ۔
سوال ۱۵۲۸۔ دینی تقاریر منبر سے بہتر ہیں یا ڈائیس کے پیچھے کھڑے ہوکر؟

جواب: معمولاً مسجدوں اور عزاخانوں میں سنتی طریقے سے تقریر کرنا بہتر ہے اس کے علاوہ جہاں خطیب کھڑا ہوکر خطبہ دیتا ہے جیسے نماز جمعہ کے خطبوں میں وہاں پر ڈائیس کے پیچھے کھڑے ہوکر خطبہ دینے میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

۷۔ ٹراسٹ اور کارٹل۵۔ بیمہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma