جو کام مجنب پر حرم ہیں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
خواتین کے احکام
غسل میتغسل جنابت

جو کام مجنب پر حرم ہیں


مسأله ۱۵۱ : مجنب پر چند کام حرام ہیں:
الف : خداوند عالم کے نام اور قرآن کی عبارت سے اپنے بدن کے کسی حصہ کو مس کرنا اور احتیاط واجب کی بناء پر انبیاء اور ائمہ (علیہم السلام)کے نام سے مس کرنا ۔
ب : مسجد الحرام اور مسجد النبی (ص) میں جانا ، چاہے ایک دروازہ سے داخل ہو اوردوسرے باہر نکل جائے ۔
ج : مسجدوں اور ائمہ (علیہم السلام)کے روضوں میں ٹہرنا ، لیکن اگر ایک دروازہ سے داخل ہو اوردوسرے سے باہر نکل جائے یا کوئی چیز وہاں سے اٹھا کر لائے تو کوئی حرج نہیں ہے ۔ لیکن اگر مجنب غسل کرلے ،یاغسل نہ کرسکتا ہو اور اس کے بدلے تیمم کرلے تو یہ تمام موارد حلال ہوجاتے ہیں ۔
د : واجب سجدوں کی آیات کوپڑھنا : ۱۔ سورہ سجدہ، ۲۔ سورہ فصلت، ۳۔ سورہ نجم، ۴۔ سورہ علق۔
مسأله ۱۵۲ : اگر کوئی شخص اپنے گھر میںنماز پڑھنے کیلئے کوئی جگہ مخصوص کرے (اسی طرح کسی مدرسہ یا ادارے میں نماز کےلئے جگہ معین کرے)تو وہ جگہ مسجد کے حکم میںنہیں ہے ۔
مسأله ۱۵۳ : جنابت کی حالت میں امام زادوں کے روضوں میں ٹہرنا جیسے حضرت معصومہ قم (سلام اللہ علیہا) کے حرم میں ٹہرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن حرم کے نزدیک جو مسجدیں بنی ہیں ان میں ٹہرنا حرم ہے ۔

غسل میتغسل جنابت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma