تیمم کا طریقہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
خواتین کے احکام
تیمم کے احکام تیمم کس جگه پر واجب هوتا هے(مسئله 181)

تیمم کا طریقہ


مسأله ۱۸۲ : تیمم میں پانچ چیزیں واجب ہیں:
۱۔ نیت ، ۲۔ دونوں ہاتھوں کو ایک ساتھ ایسی چیز کے اوپر مارنا جس پر تیمم صحیح ہے ۔ ۳۔ دونوں ہاتھوں کو اپنی پوری پیشانی کے دونوں طرف ، بالوں کے اگنے کی جگہ سے ابرو اور نک کے اوپری حصہ تک کھنچے ۔ ۴۔ بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو دائیں ہاتھ کی پوری پشت پر پھیرنا ۔ ۵۔ داہنے ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی پوری پشت پر پھیرنا(انگلیاں کا شمار بھی ہاتھ کی ہتھیلی میں ہوتا ہے) ۔
مسأله ۱۸۳ : یہ یقین حاصل کرنے کیلئے کہ ہاتھ کی پوری پشت کا مسح کرلیا ہے ، تھوڑا سا گٹے تک مسح کرے ، لیکن انگلیوں کے درمیان مسح کرنا ضروری نہیں ہے ۔
مسأله ۱۸۴ : انسان کو تیمم کرنے کیلئے اپنے ہاتھ سے انگوٹھی کو اتار لے اور اگر کوئی دوسری رکاوٹ پیشانی یا ہاتھوں پر ہو تو اس کو بھی برطرف کرلے ۔
مسأله ۱۸۵ : تیمم کے تمام کام ، تیمم کے قصد اور خداوندعالم کی اطاعت کیلئے ہونا چاہئیں ۔ اسی طرح یہ معلوم ہونا چاہئے کہ تیمم ، وضو کے بدلے ہے یا غسل کے بدلے اور اسی کو تیمم کی نیت کہتے ہیں ۔

تیمم کے احکام تیمم کس جگه پر واجب هوتا هے(مسئله 181)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma