تیمم کے احکام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
خواتین کے احکام
اهمیت نمازتیمم کا طریقہ

تیمم کے احکام


مسأله۱۸۷ : تیمم خواہ وضو کے بدلے ہو یا غسل کے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے ہاں احتیاط مستحب ہے کہ اگر تیمم غسل کے بدلے میں ہو تو دوسری مرتبہ پھر دونوں ہاتھوں کوزمین پر مار کر بائیں ہاتھ کی ہتھیلی سے داہنے ہاتھ کی پشت کا اور داہنے ہاتھ کی ہتھیلی سے بائیں ہاتھ کی پشت کا مسح کرے ۔
مسأله۱۸۸ : اگر وضو کے بدلے میں تیمم کیا ہو اور اس کے بعد ایسا کام کرے جس سے وضو باطل ہو جاتا ہے تو اس کا تیمم باطل ہے ۔
مسأله۱۸۹ : اگرغسل کے بدلے میں تیمم کیا ہو اور اس کے بعد ایسا کام کرے جس سے وضو باطل ہو جاتا ہے تو اس کا تیمم باطل ہے ۔مثلا اگر غسل جنابت کے بدلے تیمم کیا ہے اور پھردوبارہ جنابت ہوجائے تو اس کا تیمم باطل ہے ۔
مسأله ۱۹۰ : تیمم اس جگہ پر صحیح ہے جہاں انسان وضو یا غسل نہ کرسکتا ہو، اس بناء پر اگر بغیر عذر کے تیمم کرے تو اس کا تیمم صحیح نہیں ہے اور اگر پہلے عذر ہو اور پھر عذر برطرف ہوجائے ،مثلا پہلے پانی نہ ہو اور پھر پانی مل جائے تو وضو باطل ہوجاتا ہے ۔
مسأله۱۹۱ : اگر غسل کے بدلے تیمم کرے تو اس تیمم کے ساتھ وضو کی ضرورت نہیں ہے نہ کسی ایسے تیمم کی ضرورت ہے جو وضو کے بدلے میں کیا جائے چاہے وہ غسل جنابت ہو یا کوئی دوسرا غسل ۔ لیکن احتیاط مستحب ہے کہ (غسل جنابت کے علاوہ) دوسرے غسلوں کے لئے وضو کرے یا اگر وضونہیں کرسکتا تو وضو کے بدلے تیمم کرے ۔

اهمیت نمازتیمم کا طریقہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma