نماز پڑھنے کی جگہ(مسئله 217)

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
خواتین کے احکام
نمازپڑھنے کی جگہ کے احکام(مسئله 218-221)نماز میں بدن کو چھپانا(مسئله 207-216)

نماز پڑھنے کی جگہ


مسأله ۲۱۷ : جس جگہ پر انسان نماز پڑھتا ہے اس میں مندرجہ ذیل شرایط کا ہونا ضروری ہے:
الف : مباح ہو (غصبی نہ ہو) ۔
ب : متحرک نہ ہو (جیسے گاڑی چل نہ رہی ہو، لیکن ریل اور ہوئی جہازمیں تعادل برقرار رہے اور قبلہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھے تو کوئی حرج نہیں ہے) ۔
ج : نماز پڑھنے کی جگہ تنگ نہ ہو اور اسی طرح اس کی چھت نیچی نہ ہو ، تاکہ قیام ، رکوع اور سجدہ کرنے میں کوئی پریشانی نہ ہو ۔
د: سجدہ کرتے وقت جس جگہ اپنی پیشانی کو رکھے وہ جگہ پاک ہو ۔
ھ : اگر نماز پڑھنے والے کی جگہ نجس ہو اور خشک ہو لیکن رطوبت نہ ہو جس سے بدن یا لباس پر سرایت کرے توکوئی حرج نہیں ہے ۔
و : جس جگہ پر سجدہ کیلئے پیشانی رکھے،وہ جگہ اس کے پیروںکی جگہ سے چار انگل سے زیادہ اونچی یا نیچی نہ ہو ، لیکن اگر فراز و نشیب کم ہو تو کوئی حرج نہیں ہے (۱) ۔




۱۔ توضیح المسائل میں اوردوسرے شرایط بھی بیان ہوئے ہیں لہذا تفصیل کیلئے توضیح المسائل کہ مسأله نمبر ۷۹۲ پر مراجعہ کریں ۔


نمازپڑھنے کی جگہ کے احکام(مسئله 218-221)نماز میں بدن کو چھپانا(مسئله 207-216)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma