ولی وفقیہ کے نظریات اور احکام کے نافذ ہونے کا دایرہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
makarem news

معظم لہ کے دفتر کی طرف سے منتشر ہوا :

ولی وفقیہ کے نظریات اور احکام کے نافذ ہونے کا دایرہ

سپریم لیڈر حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای مدظلہ العالی کے وہ نظریات اور احکام جو مرجعیت ولی فقیہ سے متعلق ہیں وہ پوری دنیا کے شیعوں کے لئے ہیں اور کسی بھی ممالک کے شیعوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔

سوال

باسمہ تعالی

محضر مبارک حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی مدظلہ العالی

سلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ

ابھی حال ہی میں بعض ممالک خصوصا ہندوستان اور پاکستان کے مومنین کے درمیان ایک گفتگو ہو رہی ہے کہ حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی مدظلہ نے ولی فقیہ کے نظریات اور احکام کے نافذ ہونے کے دایرہ کوفقط ایران میں منحصر کردیا ہے لہذا آپ سے گزارش ہے کہ مومنین کے افکار کو منور کرنے کی غرض سے اپنے نظریہ کو بیان فرمائیں۔

والسلام

آپ کے بعض مقلدین

 

جواب :

باسمہ تعالی

سلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ

اس بات کی طرف توجہ ضروری ہے کہ جو کچھ بھی ہم نے ولی فقیہ کے نظریات اور احکام کے نافذ ہونے کے دایرہ کے متعلق لکھا ہے یا بیان کیا ہے وہ یہ ہے کہ ولی فقیہ کے وہ نظریات جو ایران کے قوانین اور داخلی امور سے مرتبط مسائل کے سلسلہ میں بیان ہوتے ہیں وہ ایران سے مخصوص ہیں لیکن ولی فقیہ کے وہ نظریات اور احکام جو مرجعیت ولی فقیہ سے متعلق ہیں وہ پوری دنیا کے شیعوں کے لئے ہیں اور کسی بھی ممالک کے شیعوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور ضروری ہے کہ تمام مومنین چاہے وہ جس جگہ پر بھی ہوں اس بات کی سعی و کوشش کریں کہ آپس میں اختلاف ایجاد نہ کریں کیونکہ دشمن کا اصلی ہدف یہی ہے اور ولی فقیہ کے احکام اور نظریات پر عمل کریں ۔

ہمیشہ کامیاب و کامران رہیں ۔

ناصر مکارم شیرازی

 

 


تاریخ انتشار: « 2017/11/6 »
CommentList
*متن
*حفاظتی کوڈ غلط ہے. http://makarem.ir
قارئین کی تعداد : 7261