دو شہروں کے درمیان ہمیشہ سفر میں رہنا
جو شخص دوشہر مثلاً قم اور شہرکَرَج کے درمیان ، ہمیشہ سفر میں رہتا ہے، لیکن ہر روز شہر کرج سے جو اس کا وطن نہیں ہے ، درس دینے یا دوسرے کام کے لئے ، دو فرسخ کے فاصلہ پر جاتا ہے ، اور واپس آجاتا ہے ، کیا یہ شخص، شہر قم ، شہر کرج، اور اس کے اطراف میں نماز کامل پڑھے؟
جواب:۔ نماز کامل پڑھنا ضروری ہے ۔
مسجد کی زمین میں بنائی گئی عمارت اور اسمیں تصرف کا حکم۔
تعلیم وتربیت کے ادارہ نے ایک مسجد کی زمین پر جو اس ادارہ کے برابر میں تھی عمداً یا سہواً قبضہ کرکے اس میں عمارت بنالی ہے، اب اگر یہ طے ہوجائے کہ اس عمارت کو گرادیا جائے تو اس ادارہ کی پوری عمارت ہی ویران ہوجائے گی، یا قابل توجہ ضرر اس مدرسہ کو پہنچے گا ادارہ اوقاف اور متولی اسی بات پر راضی ہیں کہ مذکورہ عمارت کی زمین کو تعلیم وتربیت کے ادارہ کو اجارہ (کرایہ) پر دے دیا جائے اور سند اجارہ تیار کرالی جائے، کیا یہ کام مشروع ہے؟
جواب: چنانچہ اگر یہ کام عمدی (جان بوجھ کر) نہیں تھا تو اجارہ کی سند تیار کی جائے اور اس کی درآمد مسجد کی تعمیرات میں صرف کی جائے۔
قتل کے خوف سے ناجائز بچے کا ساقط کرانا
ایک لڑکی زنا سے حاملہ ہوئی ہے ۔ گھر والوں کے مطلع ہوجانے کی صورت میں لڑکی کے قتل کا خطرہ ہے ۔ کیا وہ سقط جنین کرسکتی ہے ؟ اس کی دیت کیا ہے ؟
جواب: جبکہ واقعاً اس کی جان کو خطرہ ہو اور بچہ بھی چار مہینے سے کم کا ہو تو سقط جنین جائز ہے اور اس کی دیت بیت المال کو ادا کرے گی ۔
مشہور قاریوں کی کیسٹ کے حقوق خریدنا
مشہور قراء جو قرآن مجید کی تلاوت اپنی بہترین آواز میں کرتے ہیں اور جسے ریکارڈ کیا جاتا ہے، ان کے حقوق کو خریدنے بیچنے کا کیا حکم ہے؟ کیا دوسروں کے لیے اس کی سی ڈی راءٹ کرنے کے لیے ان کی اجازت کا ہونا ضروری ہے؟
اگر عقلاء کے عرف کے مطابق ایسا کرنے میں اس قاری کا حق بنتا ہے تو جو اسے ریکارڈ کرنا چاہتا ہے اسے اس سے اجازت لینا ضروری ہے۔
نماز پڑھتے ہوئے منھ میں غصبیکھانے کے ذرّوں کو ہونا
منھ کے اندر غصبی یا مشتبہ کھانے کے ذرّات، کیا نماز کوباطل کردیتے ہیں؟
اس طرح کے ذرّات یہاں تک کہ اگر ان کے باقی رہنے کا علم بھی ہو غصبکے احکام میں نہیں ہیں بلکہتلف کے حکم میں ہیں ۔
منی بینک سے منی حاصل کرنا
بعض مومنین و مومنات بچہ نہ ہونے اور منی میں نقص ہونے کی وجہ سے ایسے اسپتال کی طرف رجوع کرتے ہیں جہاں منی بینک ہوتا ہے، جہاں ہر طرح کی منی کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے، وہاں سے منی لے کر اسے اپنے نطفہ کے ساتھ مشین کے ذریعہ مخلوط کر کے بیوی کے رحم میں ڈالنے کا کیا حکم ہے؟ اگر مکمل طور پر ان کی منی میں اسپرم نہ پائے جاتے ہوں تو کیا وہ نا معلوم افراد کے اسپرم سے جو بینک میں موجود ہیں، استفادہ کر سکتے ہیں؟ اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے بچے کا کیا حکم ہوگا؟ وہ کس سے متعلق ہوگا؟
جواب: صاحب اولاد ہونے کے لیے کسی غیر مرد کا نطفہ حاصل اور استعمال کرنا جائز نہیں ہے ۔ بچہ کی پیدائش مستند اور صحیح شرعی شادی کے ساتھ ہونی چاہیے لیکن اگر ایسا انجام پا جائے تو بچہ صاحب نطفہ افراد سے متعلق ہوگا اور جس عورت کے رحم میں اس نے پرورش پائی ہے وہ بھی اس بچہ کے لیے محرم ہے مگر اس سے میراث نہیں پائے گا ۔
مسجد اورامام بارگاہ میں فرق
کیا اسلامی باتیں سننے کے لئے مسجد میں کافروں کے داخل ہونے میں کوئی اشکال ہے ؟
جواب : اگر واقعااسلام کی تحقیق کے لئے آناچاہیں تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔
کسی شخص کو حملہ آور سمجھ کر قتل کردینا
اگر کوئی شخص اس خیال سے کہ سامنے والا شخص حملہ آور ہے ، اس پر فائر کرے اور اس کو قتل کردے کیا اس کا قصاص ہوگا؟
اگر قاتل نے مدّمقابل شخص پر حملہ آور ہونے کا گمان کرکے گولی چلائی ہے، تو قصاص نہیں ہے لیکن دیت ضرور ادا کرے ۔
دِیت کے وارث
میراث میں، دیت کی رقم کس کو ملے گی؟
جواب: نَسَبی ا ور سَبَبی تمام وارثوں کو ملے گی مگر یہ کہ ماں کی اولاد ہو (جیسے ماں کی جانب سے بھائی بہن)۔
دعاؤں میں معصومین علیہم السلام کا استغفار کرنا
آئمہ علیہم السلام خصوصاً حضرت علی علیہ السلام اور حضرت زین العابدین علیہ السلام سے کچھ دعائیں نقل ہوئی ہیں جن کا مضمون یہ ہے: ”پروردگارا! اُن گناہوں کو بخش دے جو باران رحمت کے قطع ہونے یا نعمتوں کے متغیر ہونے یا بلاؤں کے نزول کا سبب ہوتے ہیں“ یا وہ دعائیں جن میں قبر اور حساب کے ڈر کا ذکر ہے، اور اسی کے مانند دوسری دعاؤں میں اس طرح کا کلمات ذکر ہوئے ہیں جب کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ یہ حضرات ہر گناہ سے محفوظ ہیں، ان دونوں باتوں کو کس طرح جمع کیا جاسکتا ہے؟
اس سوال کے دو جواب ہیں:۱۔ ان سے مراد لوگوں کی تشویق اور تعلیم ہو؛ یعنی اگر لوگ گناہوں کے مرتکب ہوں اور رحمت الٰہی قطع ہوجائے تو راہ چارہ کیا ہے ۔۲۔ ترک اولیٰ کی طرف اشارہ ہو، البتہ ترک اولیٰ اس معنی میں نہیں ہے کہ کار حرام یا مکروہ انجام ہوا ہو، بلکہ ترک اولیٰ ممکن ہے مستحب ہو، کہ جو اپنے بڑے مسحتب کی نسبت ترک اولیٰ کا عنوان پیدا کرلے، اس مسئلہ کی شرح کو ہم نے ”پیام قرآن“ کی ساتویں جلد کے صفحہ ۱۰۳ پر تحریر کیا ہے ۔
لواط میں احصان (شادی شدہ ہونا)
کیا آپ کی نظر میں لواط کرنے والے کو لواط کی سزا دینے کے لئے احصان (شادی شدہ ہونے) کی شرط ہے؟
واط کے سلسلے میں، محصن اور غیر محصن میں کوئی فرق نہیں ہے ۔
خنثٰی کی شادی
کیا خنثیٰ مشکلہ اور خنثٰی غیر مشکلہ کی شادی جائز ہے ؟
جواب:۔حنثٰی مشکلہ کی شادی جائز نہیں ہے اور خنثٰی غیر مشکلہ اگر اس کی وضعیت روشن اور واضح ہو تو جائز ہے .
قرض دینے کا باقی ماندہ سروس چارج
اس قرض الحسنہ سوسائٹی کے اخراجات جیسے نوکروں کی تنخواہ، کاغذات کی چھپائی، دفتر کا کرایہ وغیرہ کو پورا کرنے کے لئے قرض لینے والوں سے مندرجہ ذیل شرح کے مطابق سروس چارج لیا جاتا ہے۔۱۔ ایک ماہ کی مدت کے قرض پر ایک فیصد۔۲۔ دو ماہ کی مدت کے قرض پر دو فیصد۔۳۔ دو ماہ سے زیادہ کی مدت پر سالانہ تین فیصد۔قابل ذکر ہے کہ اگر قرض کی مقدار کم ہو تو مذکورہ رقم اخراجات کو پورا نہیں کرتی؛ لیکن اگر قرض کی مقدار کم نہ ہو تو ممکن ہے رقم خرچ سے زیادہ ہوجائے، لہٰذا مہربانی فرماکر بتائیں:۱۔ کیا مذکورہ سروس چارج جائز ہے؟۲۔ اگر اخراجات کو نکال کر کچھ رقم زیادہ ہوجائے اور اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ آئندہ میں بھی قرض دیا جائے گا تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: سرویس چارج سے مراد وہ حق الزحمہ ہے جوو بینک یا قرض الحسنہ سوسائٹی وغیرہ کے ملازمین کو تنخواہ کے عنوان سے ان زحمتوں کے مقابل میں ادا کیا جاتا ہے کہ جس سے حساب میں خلل واقع نہ ہو اور تمام کامنجوبی انجام پاجائیں، چنانچہ اگر اضافی مقدار کو اسی نیت سے لیا جائے اور تنخواہ کے عنوان سے ملازمین اور دوسرے اخراجات میں صرف ہو تو کوئی ممانعت نہیں ہے اور باقی ماندہ مقدار کو بھی ملازمین اور دوسرے اخراجات میں صرف کریں۔
اجرت پر عمل ( نماز وغیرہ) کرنے والے (اجیر) کیلئے ثواب
جو لوگ اجرت پر عبادت کرنے کے لئے ( یعنی اجرت پر نماز اور روزہ و حج بجا لاتے ہیں )یا اجرت پر دوسرے کام کرنے کے لئے آتے ہیں مثال کے طور پر مزدوری پر مسجد اور مام باڑہ کی تعمیر کرتے ہیں اور اپنی مزدوری بھی لیتے ہیں ،کیا ان کو خدا وند عالم ثواب بھی دے گا ؟
چنانچہ ،مزدور اور اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کا قصد ، بندوں کو ان کی ذمہ داریوں اورقرضوں سے نجات دلانا ہو، تو انہیں ثواب بھی ملے گا۔

