خمس نہ دینے والے باپ کے مال میں تصرف کرنا
میرے والد دینی مسائل کے زیادہ معتقد نہیں ہیں ، فقط روزہ ونماز بجالاتے ہیں وہ بھی سرسری طور سے، لیکن بقیہ واجبات جیسے خمس وزکات وغیرہ کی پرواہ نہیں کرتے، میں نہیں چاہتا کہ ان کا پیسہ میری زندگی کے مسائل میں داخل ہو، لیکن میری مدد کرنے پر مصر ہیں ، مہربانی فرماکر اس سلسلے میں نیچے دیئے گئے چند سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں:۱۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ نیز ان کے یہاں کھانا کھانا کیسا ہے؟۲۔ اب تک انھوں نے جو رقم مجھے دی ہے اس نے مجھے ان کا اور زیادہ محتاج بنا دیا ہے، حضور کی رائے میں یہاں پر میرے لئے کیا کام مناسب ہے؟۳۔ فروع دین پر عمل نہ کرنا اصول دین پر اعتقاد نہ رکھنے کا عملی ثبوت ہے ان (میرے والد) سے میل جول رکھنا مجھے دین، حلال، حرام اور واجبات کی طرف سے لاپرواہ کرتا ہے، میں کس طرح انھیں اس مطلب کو سمجھاوٴں کہ وہ ناراض نہ ہوں اور میری طرف سے حجت بھی تمام ہوجائے، یہ بھی ملحوظ رہے کہ میرے والدبہت زیادہ محبّت کرنے والے شخص ہیں ذراسی بات پر ناراض ہوکر رونے لگتے ہیں؟
آپ ان کے پیسے کو استعمال کرسکتے ہیں بشرطیکہ اس کے خمس کو ادا کریں ۔باپ کا محتاج ہونا کوئی مہم نہیں بات ہے، کوشش کریں کہ اچھے اخلاق اور مودّبانہ طریقے سے اپنے والد کو راہ راست پرلے آئیں ۔کوشش کریں کہ آہستہ آہستہ تواضع، انکساری، بردباری اور خوش زبانی سے ان کے دل میں جگہ بنائیں اور ہرگز مایوس نہ ہوں، دھیان رہے کہ اُن کو خلوت میں تذکر دیں ، نہ کہ سب کے سامنے، اور یہ کام خیراندیشی کی صورت میں ہو نہ کہ تنقید اور دشمنی کی صورت میں ، یہ بھی جان لیں کہ فروع دین پر عمل کرنے میں لاپرواہی کرنا ہمیشہ اصول دین پر عدم ایمان کی دلیل نہیں ہوتا ۔
جن کو بچپنے میں دودھ پلایا ہے اُن کے بچوں کے ساتھ محرم ہونا
اگر کوئی خاتون، اپنے دیور (یا جیٹھ) کی بیٹی کو دودھ پلائے ، کیا اس دودھ پینے والی لڑکی کے علاوہ، دونوں بھائیوں کی دیگر اولادیں، آپس میں شادی کرسکتی ہیں ؟
جواب:۔ وہ لڑکی جس نے اپنی چچی کا دودھ پیا ہے، اپنی چچی کی تمام اولاد کے ساتھ محرم ہوجا ئے گی، لیکن ان دونوں بھائیوں کی دیگر تمام اولادیں آپس میں شادی کرسکتی ہیں .
مشعر سے نکلنے میں شوہر کا بیوی کے ساتھ ہونا
عید کی شب ، آدھی رات کے بعد خواتین کو منیٰ میں لے جایا جاتا ہے ، کیا وہ مرد جو اس قافلہ میں اپنی بیوی کے ساتھ آیا ہے اپنی بیوی کے ساتھ منیٰ میں جاسکتا ہے ؟
جواب :۔ اگر اپنی بیوی کے ساتھ میں رہنا ضروری ہو گیا ہوتو جائز ہے ورنہ جائز نہیں ہے ۔
بچوں اور شیرخواروں کا طواف
اگر طواف یا سعی کے دوران چھوٹے بچے سوجائیں یا طواف کے دوران نوزاد بچہ اپنے کپڑوں میں پیشاب کرلے تو اس کا کیاحکم ہے ؟
جواب :۔ دونوں صورتوں میں صحیح ہے انشاء اللہ ۔
مسجد میں نیا دروازہ کھولنا
اگر دو مسجدیں ایک دوسرے کی برابر میں بنائی گئی ہوں ایک گرمیوں کی ہو اور دوسری سردی کے موسم کے لئے، سردی کے موسم کی مسجد چھوٹی ہو نے کی وجہ سے ضروری موقعوں مثال کے طور پر محرم کے مواقع پر لوگوں کی ضروررت کو پورا نہیں کر پاتی کیا اس صورت میں درمیانی دیوار پیچھے ہٹاکر گرمی کے موسم کی مسجد کو سردی کے موسم کی مسجد میں ملایا جاسکتا ہے ؟
جواب: ایسا کرنے میں اشکال ہے ،لیکن ایک مسجد سے دوسری مسجد میں دروازہ کھول سکتے ہیں ۔
ناقص و معیوب حمل کو سقط کرنا
اگر احتمال یا یقین ہو کہ پیدا پونے والابچہ معیوب یا ناقص ہوگا اور سقط کے بعد واجب دیت بھی ادا کر دی جائے تو اس صورت میں عمدا (جان بوجھ کر) سقط کرنے کا حکم ہے؟
جواب: اگر بچہ ابتدائی منزلوں میں ہو اور انسانی شکل میں پوری طرح سے نہ ہوا ہو اور اس کا اس حالت میں باقی رہنا والدین کے لیے شدید عسر و حرج کا باعث ہو تو ان شرائط کے ساتھ اسے سقط کیا جا سکتا ہے، البتہ احتیاط کے طور پر دیت ادا کی جائے گی۔
بیوی پر دست درازی کرنے والے کا قتل
ایک مسلمان مرد آدھی رات کو اپنی مسکونی منزل میں داخل ہوتا ہے اور بغیر ارادہ کے اور اس لاعلمی کے ساتھ کہ ایک اجنبی اس کے گھر میں موجود ہے، ایسے شخص کے روبرو ہوتا ہے کہ جو دوبار اس کی ناموس کی ابرو ریزی کا سبب بنا تھا اور عدالت سے سزا پاچکا تھا ، وہ گھر کی موجودہ حالت اور اس شخص کی جسمانی وضعیت اور دیگر معقول قرائن سے علم حاصل کرلےتا ہے کہ وہ شخص اس کی ناموس پر تجاوز کرنے کے ارادہ سے اس کے گھر میں داخل ہوا تھا،لہٰذا وہ اس سے گتھم گھتا ہونے لگتا ہے، ایک خاض وضیعت اور بحرانی وغافلگیر کیفیت میں کہ جس میں وقت کے فوت ہوجانے اور متجاوز شخص کے غالب ہوجانے کا خوف شامل تھا، نہ پولیس کو بلانے کا امکان تھا اور نہ ہی متجاوز کو آسان طریقے سے دور کرسکتا تھا ، ناچار بورچی خانہ کے چاقو سے اپنی ناموس کی دفاع کی خاطر اس کی جان کے پیچھے لگ جاتاہے ، آخر اس کو قتل کرڈالتا ہے ، پھر خود پولیس میں جاکر اپنے کو قانون کے حوالے کردیتا ہے، کیا شخص زانی کی دیت اس کے اولیاء دم کو دینا پڑے گی؟
جواب: جبکہ دفاع، اجنبی شخص کے قتل سے کم ، ممکن نہ تھا، تو اس کا خون ہدر (رائگان) ہے اور اس کی کوئی دیت نہیں ہے۔
شوہر کا مستحب اعمال بجالانے سے منع کردینا
اگر زیارہ مستحب کام انجام دینے کی وجہ سے کوئی خاتون اس قدر تھک کر چور ہو جائے کہ شوہر، ضروری لذّت اس سے حاصل نہ کرسکے، کیا شوہر اسکو ایسے مستحب اعمال کرنے پر عمل کرنے سے منع کر سکتا ہے، اور آیا اِن جگہوں پر شوہر کی اطاعت کرنا واجب ہے ؟
جواب:۔شوہر اس کو روک نہیں سکتا مگر یہ کہ کلی طور پر لذّت حاصل کرنا ، ختم ہوجائے، اس صورت میں چونکہ شوہر کے حق سے ٹکراؤ ہوگیا ہے لہذا زوجہ شوہر کی اجازت کے بغیر (مستحب) عمل نہیں کرسکتی .
پڑوسی کے درخت کی جڑ سے اگنے والی شاخ
ایک آدمی اپنی زمین میں ایک درخت لگاتا ہے اور اس کی جڑیں دوسرے کی زمین میں پہنچ جاتی ہیں اور اس میں سے ایک شاخ اگ آتی ہے کیا وہ شاخ زمین کے مالک کی ہے یا درخت کے مالک کی ؟
درخت کے مالک کی ہے ، لیکن زمین کا مالک یاتو اس کی اجرت لے سکتا ہے ، اور یا یہ کہ صاحب درخت کو اطلاع دے کہ وہ اس کو کاٹ دے۔
نبش قبر کے بغیر میت کو منتقل کرنا
آیانبش قبر کے بغیر ایک جنازے کا دوسری جگہ پر منتقل کرنا جائز ہے ؟
جواب: اگر لوگوں کی نظر میں ایسا کرنا، میت کی توہین کا باعث نہ ہو تو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتاہے لیکن بہتر یہ ہے کہ دوسری جگہ منتقل نہ کیا جائے ۔
ظالم اور دوسروں کے حق پر ڈانکہ ڈالنے والوں سے مقابلہ میں مسلمانوں کا قتل ہو جانا
ہندوستان سے، برطانیہ کا قبضہ ختم ہونے اور اس کے مسلمان نشین صوبہ ”جمووکشمیر“ میں تقسیم ہونے کے بعد مسلمانوں کے مطالبہ اور تقسیم کے قانون کے برخلاف لشکر کشی، زورگوئی اور طاقت کے زور پر، یہ علاقہ، ہندوستان کے قبضہ میں آگیا، مسلمانوں نے اپنے مذہب، کلچر اور ناموس کی حفاظت اور آزادی کی خاطر، قبضہ کرنے والوں کے خلاف قیام کیا ہے اور اس جدوجہد میں بدترین مصائب منجملہ قتل عام، ٹارچر، قید، لوٹ مار وغیره میں گرفتار ہوئے ہیں، کیا اس قیام اور جد وجہد کی خاطر، قتل ہونے والے مسلمان، شہید کہلائیںگے، نیز کیا یہ تحریک، جہاد شمار ہوگی؟
جب تک مسلمانوں کی جان، مال، ناموس کی حفاظت اور بقائے اسلام اور مذہب اہل بیت علیہم السلام کے لئے دفاع اور کوشش کررہے ہیں، ان کا یہ عمل ،جہاد ہے اور ان میں سے جو لوگ اس راہ میں قتل ہوئے ہیں، وہ شہید ہیں، لیکن کوشش کریں کہ مجتہد یا اس کے نمائندے سے، حکم، ضرور حاصل کریں ۔
وارثوں کی طرف میراث کے حق کا منتقل ہونا
جن لوگوں کا حق مسلّم طور پر ثابت ہے، حیسے بہن، پھوپی وغیرہ (منقول یا غیر منقول مال میں) لیکن یہ لوگ اپنے حق کا مطالبہ نہیں کرتے ہیں، کیا ان کے انتقال کے بعد ان کے وارث ان کے حق کا مطالبہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: مطالبہ کرنے کا حق ہے مگر یہ کہ صراحت کے ساتھ انہوں نے اپنا حق بخش دیا ہوتو اس صورت میں مطالبہ نہیں کرسکتے ۔
پردہ نہ کرنے کی وجہ سے پٹائی کرنا
اگر کسی شخص کی کوئی محرم خاتون، شرعی پردے کی پابندنہ ،ہوکیا اس بنا پر وہ شخص اس خاتون کو مار نے کا حق رکھتا ہے البتہ اس کو مختلف طریقوں سے سمجھانے اور قانعکرنے اور کوئی نتےجہ حاصل نہ ہونے کے بعد ؟
جواب:۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے مقصد سے حاکم شرع کی اجازت کے بغیر مار نا جائز نہیں ہے .

