مور کا گوشت
مور کہ جس کے بار ے میں حضرت علی(علیہ السلام) نے ایک طولانی خطبہ ارشادد فرمایا ہے اور اس خطبہ میں مور کو مرغ (پرندہ)سے تشبیہ دی ہے اس کا گوشت کھانے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
جواب:موع خواہ سفید ہو خواہ سیاہ ہو، حرام گوشت جانور ہے اور اس عجائبات کی شرح و وضاحت کرنا ،اس کے حلال ہونے کی دلیل نہیں ہے ، جیسا کہ حضرت نے چمگادڑ کے عجائبات بھی بیان فرمائے ہیں۔
توضیح المسائل کی طباعت
کیا مجتہد کا اپنی توضیح المسائل کو نشر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ خود کو دوسروں سے اعلم جانتا ہے ؟
جواب : ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔
طلاق کے مشکوک ہونے کی صورت میں نفقہ
ایک شخص نے اپنی زوجہ کو اختیار دیا کہ اس کی جانب سے طلاق دینے کے لئے کسی کو وکیل بنا لے ، کچھ عرصہ گذر گیا لیکن اس کی زوجہ نے اس کو اطلاع نہیں دی کہ طلاق ہو گئی ہے یا نہیں؟ کیا اس مدت میں اس شخص پر زوجہ کا نفقہ واجب ہے اور کیا وہ شخص اس خاتون کو اپنی زوجہ کے عنوان سے قبول کر سکتاہے ؟
جواب: جب تک طلاق کا واقع ہونا مشکوک ہے ، وہ اس کی زوجہ کے حکم میں ہے ۔
شادی کی تقریبات میںدائرہ بنا کر گھومنا و گا نا وغیرہ
شادی کی تقریب یا دیگر محفلوں میں دائرہ کی شکل میں گھوم کر نغمہ سرائی کرنا کیسا ہے ؟(بعض عرب اور ایران کے کچھ علاقوں میں مرسوم ہے کہ شادی کے موقع پر مرد ای دائرے کی شکل میں گھوم کر اور سب ملکر کچھ گاتے ہیں یا آواز نکالتے ہیں )
جواب : دائرہ بنانے کا حکم موسیقی کے تمام آلات کا حکم ہے اور شادی تقریب یا دیگر تقریب میں کوئی فرق نہیں ہے (احتیاط واجب کی بنا پر)
بیرونی ملک کے سامان کا اشتہار
کیا غیر ملکی سامان کے اشتہار دینا جائزہے؟
اگر مسلمانوں کے ضرر اور نقصان کا سبب نہ ہو تو ممانعت نہیں ہے ۔
انبیاء اور آئمہ طاہرین علیہم السلام کی تصویر سازی کے سلسلے میں اہانت کے صادق آنے کا معیار
رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ، آئمہَ معصومین علیہم السلام اور انبیاء الٰہی علیہم السلام کی تصویر بنانے کے سلسلے میں حضور کی کیا نظر ہے؟
اگر تصویر بنانا ان ذوات مقدسہ کی اہانت کا باعث نہ ہو اور ان کی طرف قطعی نسبت بھی نہ دی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔
مقامی اور غیر مقامی موسیقی (قدیمی اور مقامی موسیقی اور جدید طرز کی موسیقی )
محلی و غیر محلی موسیقی و غنا کا کیا حکم ہے ؟
جواب : جو طرز مجالس لہو اورفساد کے مناسب ہے وہ حرام ہے اور اس کے علاوہ اشکال نہیں ہے
ناجائز اولاد کی پرورش
اس بچّہ کو جو ،ناجائز طریقہ سے پیدا ہوا ہے، زانی کو دیا جائے گا یا زانیہ کو ؟
جواب:۔ حق حضانت اور پرورش کیلئے، حلال زادہ بچہ کی طرح ہے .
کھیل کے مقابلوں میں چوٹیں لگنا
بہت سے کھیلوں میں بہت زیادہ چوٹیں لگ جاتی ہیں، اس طرح کے بہت سی جگہوں میں تو زخم تک لگ جاتے ہیں یا کھال نیلی یا سرخ ہوجاتی ہے، ان کھیلوں کا کیا حکم ہے؟
اگر اپنے ذاتی دفاع، یا ملک اور مسلمانوں کی عزت وآبرو کے لئے ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے، لیکن کھلاڑی لوگ کھیل سے پہلے ایک دوسرے سے برائت حاصل کرلیں تاکہ ایک دوسرے کے ضامن نہ ہوں ۔
غیر مسلم عورت اور مرد کا اسلامی ملک میں زنا کرنا
اگر غیر مسلم عورت اور مرد اسلامی ملک میں اس آگاہی کے ساتھ کہ اسلامی شریعت میں زنا حرام ہے، زنا کریں، ان کے اثبات جرم کے شرعی اور قانونی طریقے کیاہیں اور ان کا حکم کیا ہے؟
جواب: قاضی کو اختیار ہے کہ ان کو اسلامی قانون کے مطابق یا ان کے مذہب کے قانون کے مطابق سزا دے۔
تنقید کی حدود
تنقید کی حد کیا ہے؟ اگر تنقید پیشنہاد کے ہمراہ ہو تو اس کے کیا نقصانات ہیں؟ کیا ایک خبر نگار بغیر راہ حل پیش کئے، تنقید کرسکتا ہے؟
اگر تنقید راہ حل کے ساتھ ہو تو یقیناً بہتر ہے؛لیکن اگر تقیدکرنے والا راہ حل نہیں بتا سکتا تو تب بھی امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے باب سے اپنا وظیفہ انجام دے ۔
تلوار سے قتل کے مورد میں آلہٴ قتّالہ کا تبدیل کرنا
ان موارد میں جہاں قصاص شمشیر سے ہونا ضروی ہو، کیا دوسرے وسیلوں سے بھی جائز ہے؟
جی ہاں، زمانے کے معمولی آلہٴ قتّالہ کے ذریعہ کہ جو خاص شکنجہ کا موجب نہ ہو، قصاص کرسکتے ہیں۔
شادی کےلئے استخارہ
کیا لڑکی کا رشتہ کرنے کیلئے استخارہ کا کوئی مورد ہے ؟
جواب:۔جب بھی مشورہ اور ضروری تحقیقات کرنے کے بعد مشکل حل نہ ہو پائے تو استخارہ کیا جاسکتا ہے
خبر کے میدان میں تساہل، تسامح اور مدارا سے کام سے لینا
خبر کے میدان میں، تساہل، تسامح، مدارا وغیرہ کہ کیا معنی ہیں؟
تسامح اور مدارا کے مختلف معنی ہیں، اگر اس سے مراد اسلام کے دشمنوں کے ساتھ میل جول کرنا اور دشمن کو دوست کے لئے نقصان ہنچانے کا موقع فراہم کرنا ہے تو ایسی چیز جائز نہیں ہے؛ لیکن اگر صحیح وسالم گروہ یا دیگر مذاہب کے ساتھ مسالمت آمیز زندگی گذارنا ہو، اس طرح کہ مسلمانوں اور آئین اسلام کو ضرر پہنچانے کا سبب نہ بنے تو جائز ہے ۔

